ذکر کی اہمیت اور نتائج و ثمرات

ذکر کی اہمیت اور نتائج و ثمرات
Description

حضرت اقدس مفتی شاہ عبدالخالق آزاد رائے پوری مدظلہ العالی صدر نشین خانقاہ عالیہ رحیمیہ رائے پور مورخہ 21 محرم الحرام 1443ھ مطابق 30 اگست 2021ء بروز سوموار کو صادق آباد تشریف لائے، یہاں آپ کی آمد کے موقع پر جامع مسجد رحیمیہ،  ماڈل سٹی صادق آباد میں قادری سلسلے کے مطابق مجلس ذکر منعقد  ہوئی۔ مجلسِ ذکر کے بعد حضرت اقدس رائے پوری  مدظلہ العالی کا '' ذکر کی اہمیت اور نتائج و ثمرات'' پر بیان ہوا۔ 

حضرت نے اس موقع پر اس آیت ،" اے ایمان والو! یاد کرو اللہ تعالیٰ کو کثرت سے یاد کرو اور صبح شام اس کی پاکی بیان کرو"۔(احزاب :۴۰/۴۱) کی روشنی میں ارشاد فرمایا کہ
"ذکر سے دل کی صفائی ہوتی ہے۔ جس طرح  کھانا پکاتے ہوئے آگ اور دھوئیں کی وجہ سے ہانڈی کالی ہوجاتی ہے تو روزانہ اس کی صفائی کی جاتی ہے۔ ایسے ہی دنیا کے کاموں میں مصروف ہو کر دل گرد آلود ہو جاتا ہے اور گناہ سرزد ہونے سے تو دل پر کالا نقطہ بھی لگ جاتا ،اگر گناہ بڑھتے جائیں اور توبہ واستغفار اور ذکراللہ نہ کیا جائے تو دل مکمل سیاہ ہوجاتا ہے۔ اس لیے دل کی صفائی کی بھی  روزانہ کی بنیاد پر ضرورت ہوتی ہے۔اس کا بہترین طریقہ اللہ تعالیٰ کا ذکر ہے۔ لہذا قلوب کو پاک کرنےاور دن بھر کی گرد اور سیاہی  کوصاف کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اللہ کا ذکر کیا جائے اور اس کا اللہ تعالیٰ نے بھی حکم دیا ہے۔ حتیٰ کہ میدان جنگ میں بھی ذکر کرنے کاحکم ہے۔اور جب قلب صاف ہوگا تو انسانوں کےساتھ معاملات، لین دین اوردیگر حقوق کی ادائیگی میں نکھار پیدا ہوگا۔  اس کے نتیجے میں دنیا وآخرت کی کامیابی حاصل ہوگی۔"

مجلس کا اختتام ، دعائیہ کلمات سے ہوا کہ اللہ تعالی ہمیں دین کی سمجھ اور دنیا و آخرت میں کامیابی عطاء فرمائے۔ مجلس میں صادق آباد اور رحیم یارخان سے تعلق رکھنے والے خانقاہ عالیہ رحیمیہ رائے پور کے  متوسلین اور اہل علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔

رپورٹ: مولانا عبد الرحیم طاہر، ہارون آباد

Venue
Rahimia institute of quranic sciences Sadiqabad Campus
Date & Time
Aug 30, 2021 @ 08:00PM