عالمی اردو کانفرنس کتب میلہ، کراچی

عالمی اردو کانفرنس کتب میلہ، کراچی
Description

چار روزہ سترھویں عالمی اردو کانفرنس 2024ء (5 دسمبر تا 8 دسمبر) کا انعقاد آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ہوا۔ جس میں مختلف پروگرامز کے علاوہ ایک کتب میلے کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔ اس کتب میلے میں ملک بھر سے نام ور پبلشرز نے شرکت کی۔ اس چار روزہ بک فئیر میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور علمی وادبی کتابوں میں گہری دل چسپی کا اظہار کیا۔ اس بک فیئر میں رحیمیہ انسٹی ٹیوٹ آف قرآنک سائنسز (ٹرسٹ) لاہور کی جانب سے رحیمیہ مطبوعات کا اسٹال خاص توجہ کا مرکز رہا۔ شرکاء نے رحیمیہ مطبوعات کی کتب کو نہایت پسند کیا اور انہیں خصوصی رعایتی قیمتوں پر خریدنے کا موقع حاصل کیا۔ رحیمیہ مطبوعات کی کتب میں قرآنک سائنسز، اسلامی تاریخ، اور دیگر علمی موضوعات پر مبنی کتابیں شامل تھیں، جو شرکاء کے لیے خصوصی توجہ کا باعث بنیں۔ بک فیئر کے دوران لوگوں نے نہ صرف اپنی پسندیدہ کتب حاصل کیں بلکہ علم و تحقیق کے میدان میں رحیمیہ انسٹی ٹیوٹ کے کردار کی بھی بھرپور تعریف کی۔ طلباء و طالبات، علماء، پروفیسرز، ڈاکٹرز، قانون دان، تجزیہ نگاروں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے رحٰمیہ مطبوعات سے متعلق اپنے تاثرات بھی قلم بند کئے۔

اختتامی دن: 8  دسمبر 2024، بک فیئر کا آخری دن تھا، اور لوگوں کی بڑی تعداد نے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسٹالز کا دورہ کیا اور کتب خریدیں۔ عالمی اردو کانفرنس کے عہدیداران نے اس ایونٹ کو عوامی سطح پرنہ صرف علمی ورثے اور خاص کر اردو ادب کے فروغ کے حوالے سے ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔

رپورٹ: اظہر مسعود (کراچی)

Venue
آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی
Date & Time
Dec 05, 2024 @ 09:00AM