Description
بروز: جمعرات
تاریخ: 28 اکتوبر 2021
وقت: 11:30 صبح
بمقام : CAMPUS COMSATS UNIVERSITY VEHARI
درج بالا شیڈول کے مطابق ایک بھرپور سیمینارکامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ پروگرام میں مہمان خصوصی شیخ الحدیث و تفسیر حضرت مولانا مفتی عبدالمتعین نعمانی کے ہم را ہ مہمانان پروفیسر عبدالماجد صاحب،داؤد خالد صاحب،مولانا امداد اللہ صاحب بھی تشریف لائے۔
پروگرام کاآغاز ڈاکٹر عاصم صاحب نے تلاوتِ قرآن حکیم سے کیا اور نظامت کے فرائض بھی سرانجام دیئے ۔ سیمینار ہال میں موجود طلباء و طالبات نے پوری دل جمعی سے موضوع سنا ۔موضوع کے بعد سوال و جواب کی نشست ہوئی جس میں مفتی عبدالمتین نعمانی صاحب نے رہنمائی بھی فرمائی۔ موضوع کی تکمیل کے بعد ڈین کامسیٹس یونیورسٹی نے اختتامی کلمات بیان فرمائے۔ ڈین کامسیٹس یونیورسٹی نے لیکچر کے اہم نکات کو نوٹ کیا جن کو اختتامی کلمات میں بطور ریفرنس استعمال کیا۔ سیمینار کے عنوان پر مفتی صاحب کی بریفنگ کو سراہا ۔پروگرام کے اختتام پر ڈین کامسیٹس کی طرف سے حضرت مفتی عبدالمتین نعمانی صاحب کو ایک یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ سیمینار کی تکمیل کے بعد یونیورسٹی سے رخصت کرنے کے لیے ڈین مہمانوں کے ہم راہ گیٹ تک تشریف لائے اور مفتی صاحب کو دوبار ہ سیمینارز کرنے کی درخواست بھی۔
رپورٹ: عامر ممتاز ، وہاڑی