سماجی استحکام کی ضرورت واہمیت

سماجی استحکام کی ضرورت واہمیت
Description

ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ کی کبل اور بانڈی شاخوں کا ایک مشترکہ دعوتی سیمینار بتاریخ 21اپریل 2024 ء بروز اتوار  "دی ٹاون سکول اینڈ کالج کانجو"میں پروفیسر ریاض احمد کی زیر  صدارت  منعقد ہوا ۔ مولانا مفتی محمد مختار حسن (ڈائریکٹر ایڈمن ادارہ رحیمیہ) اس سیمینار کے مہمانِ خصوصی تھے۔

مولانا ذکاءاللہ کی نظامت اور قاری عزیز الرحمن کی تلاوتِ کلام پاک سے سیمینار کا آغاز ہوا۔ ناظم اجلاس مولانا ذکاءاللہ  نے شرکاء سیمینار کے سامنے  ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ٹرسٹ کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ،"حضرت اقدس شاہ سعید احمد رائے پوری ؒ نے سنہ2001میں ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ کی بنیاد رکھی جس کا مقصد قرآنِ حکیم کی سیاسی، معاشی، سماجی اور تاریخی تعلیمات سے نوجوان نسل کو آگاہ کرنا ہے۔ ان تعلیمات کی روشنی میں غلامی سے نجات اور عدل کی اساس پر سیاسی امن اور معاشی عدل قائم کرنا ہے۔"

عید الفظر کی مناسبت سے گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے  سماجی استحکام کی ضرورت واہمیتکے موضوع پر مفتی محمد مختار حسن (ڈائریکٹر ایڈمن، ادارہ رحیمیہ) نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا،"عید الفطر کاتعلق اسلام کے غلبے سے ہے۔ رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں صحابہ کرام رضی اللّٰہ عنہ نے ابو سفیان کے قافلے کا تعاقب کیا لیکن وہ بچ نکلا جب کہ رمضان المبارک کے دوسرے عشرے میں17رمضان المبارک کو بدر کے مقام پر ابو جہل کے لشکر کو شکست دی اس سے اسلام کے غلبے کی راہ ہم وار ہوئی۔ اس خوشی میں یکم شوال کوعیدالفطرکا دن منایاجاتاہے۔"

مہمانِ خصوصی نے راہنمائی دیتے ہوئے مزید فرمایا کہ، مدینہ منورہ کا آئین 52 دفعات پر مشتمل ہے اور یہ ایک جدید ریاست کت لےت نمونہ ہے۔ تمام قوانین کا نفاذ مسجد نبوی ﷺ سے ہوتا تھا۔ غیر مسلم وفود سے ملاقات، تعلیم وتربیت، خانقاہ و عدالت یہ تمام امور مسجد نبوی ﷺمیں ہی سرانجام پاتے تھے۔ اس طرح لوگوں کے سماجی مسائل حل کیےجاتےتھے۔حضورﷺ  نےمسجد نبوی میں ذاتی مسائل پر بحث کرنے پر پابندی لگائی اور اجتماعی مسائل حل کرنے کا مرکز بنایا ۔امامِ اعظم امام ابو حنیفہؒ کے نزدیک اگر انقلابی جماعت کو سو فیصد یقین ہو کہ عملی اقدام کامیاب ہوسکتا ہے تب تو اقدام کرسکتی ہے جب کہ امام شافعیؒ کے نزدیک اگر پچاس فیصد کامیابی کا یقین ہو تو عملی اقدام کیاجاسکتا ہے"۔

اپنی گفتگو کا اختتام مہمانِ خصوصی نے ان الفاظ میں کیا کہ"غلام قوم کی کوئی خوشی نہیں ہوتی۔ غلام کی خوشی یہ ہے کہ وہ شعور پیدا کرے اور اپنی سیاسی طاقت منوائے

سیمینار کی تکمیل مولانا محمد مختار حسن صاحب کی دعا سے ہوا۔

رپورٹ: شفیع اللہ سواتی

 

Venue
The Town School & College Kanjoo
Date & Time
Apr 21, 2024 @ 12:00PM