مولانا عبید اللہ سندھیؒ کی علمی اور سیاسی خدمات

مولانا عبید اللہ سندھیؒ کی علمی اور سیاسی خدمات
Description

بتاریخ 9 فروری 2023ء بروز جمعرات شیخ ایاز یونیورسٹی شکارپور میں "امامِ انقلاب حضرت مولانا عبید اللہ سندھیؒ کی علمی اور سیاسی خدمات" کے تناظر میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کے مہمانِ خصوصی ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ کے ڈائریکٹر جنرل حضرت مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری صاحب تھے۔ ناظم اجلاس کے فرائض کامران پھلپوٹو صاحب نے ادا کئے جب کہ تلاوتِ قرآنِ حکیم کی سعادت حافظ نور الدین نے حاصل کی۔

اس سیمینار میں یونیورسٹی کی طرف سے استقبالیہ کلمات اسسٹنٹ رجسٹرار و فوکل پرسن فار انٹر فیتھ ہارمونی سینٹر جناب بختیار احمد نے پیش کئے۔ مولانا مفتی عبدالمتین نعمانی صاحب نے ادارہ رحیمیہ کا تعارف اساتذہ و طلباء کے سامنے پیش کیا۔  

مہمان خصوصی حضرت مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری صاحب نے مولانا عبیداللہ سندھیؒ کی علمی اور سیاسی خدمات پر راہنمائی دیتے ہوئے بڑے مفصل انداز میں حضرت سندھیؒ کی مکمل زندگی کا تعارف بیان فرمایا۔ حضرت سندھیؒ کی پیدائش سے وصال تک آپ کی سیاسی اور علمی خدمات پیش کیں۔ آپ نے فرمایا کہ،" حضرت سندھیؒ نے ہندوستان کی آزادی کے لئے بھرپور جدوجھد کی, ہندوتان کے ہر خاص و عام میں قومی شعور بیدار کیا۔ ملک سے باہر جاکر حالات کا تجزیہ کیا اور مختلف سیاسی لیڈروں سے ملاقاتیں ہوئیں۔ دنیا میں جو انقلابات آئے ان کا مشاہدہ اپنی آنکھوں سے کیا۔ آخر میں حضرت سندھیؒ جب ہندوستان واپس آئے تو اپنی تجرباتی زندگی کے پورے حالات نوجوانوں کے سامنے رکھے تاکہ دنیا میں بدلتے ہوئے حالات کو نوجوان نسل سمجھ کر مستقبل کی حکمت عملی بناسکیں۔"

سیمینار میں خصوصی طور پر وائس چانسلر پروفیسر غلام رضا بھٹی، رجسٹرار ثاقب وہاب مہر، اسسٹنٹ رجسٹرار و فوکل پرسن فار انٹر فیتھ ہارمونی سینٹر بختیار احمد صاحب نے بھی شرکت کی۔

سیمینار کے آخر میں وائس چانسلر نےمعزز مہمانوں کو ثقافتی اجرک اور شیلڈ پیش کیں۔ حضرتِ نے بھی وی سی صاحب کو "برصغیر میں تجدید دین کی تاریخ" اور "سوانح شاہ عبدالرحیم رائے پوری" کتب کا تحفہ دیا ۔

رپورٹ: عابد علی سولنگی،سکھر

 

 

 

Venue
Sheikh Ayaz University Shikarpur
Date & Time
Feb 09, 2023 @ 11:00AM