ادارہ رحیمیہ کے زیرِ اہتمام یونیورسٹی کے فارغ التحصیل تنظیمی احباب کےلئے ایک شعوری نشست کا اہتمام کیا گیا۔
تاریخ: 8 نومبر 2025
مقام: ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ ٹرسٹ، پشاور کیمپس
ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ ٹرسٹ پشاور کیمپس کے زیرِ اہتمام صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے وابستہ یونیورسٹی کیمپس کے فارغ التحصیل تنظیمی احباب کے لیے ایک شعوری نشست کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی ادارہ رحیمیہ کے ناظمِ اعلیٰ حضرت اقدس مولانا مفتی شاہ عبد الخالق آزاد رائے پوری دامت برکاتہم العالیہ تھے، جبکہ مہمانِ اعزازی کے طور پر حضرت مولانا مفتی محمد مختار حسن صاحب (ریکٹر ادارہ رحیمیہ) نے شرکت فرمائی۔
نشست کی صدارت جناب پروفیسر فضل طارق صاحب (ریجنل منتظمِ وسطی کے پی ریجن) نے فرمائی۔ اسٹیج پر ان کے ہمراہ صاحب زادہ رشید احمد صاحب (ممبر مرکزی مجلسِ عمومی) بھی موجود تھے۔
افتتاحی نشست
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت انجینئر اسحاق شاہ نے حاصل کی۔
بعد ازاں ڈاکٹر محمد داؤد خان نے نظامت کے فرائض خوش اسلوبی سے انجام دیتے ہوئے یونیورسٹی کی گزشتہ پچیس سالہ تنظیمی خدمات اور فارغ التحصیل طلبہ کے مختلف پروفیشنل میدانوں میں کردار کا مختصر مگر جامع جائزہ پیش کیا۔
خطابِ خاص
حضرت اقدس مولانا مفتی شاہ عبد الخالق آزاد رائے پوری دامت برکاتہم العالیہ نے بعنوان
"یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلباء کی پروفیشنل، سماجی اور تنظیمی ذمہ داریاں"
جامع خطاب فرمایا۔
آپ نے سیرتِ نبوی ﷺ کی روشنی میں انقلابی قیادت کی ذمہ داریوں پر نہایت بصیرت افروز گفتگو فرمائی۔ آپ نے واضح کیا کہ ایک جامع اور متوازن طرزِ زندگی کے تقاضے یہ ہیں کہ انسان اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور تنظیمی وابستگی دونوں کو ایک ہم آہنگ نظم کے تحت آگے بڑھائے۔
حضرت مدظلہ العالی نے بیرونِ ملک مقیم یا جانے کے خواہش مند احباب کو نصیحت فرمائی کہ وہ اپنے وطن میں ہی مثبت کردار ادا کرنے کی کوشش کریں، کیونکہ بیرونِ ملک قیام کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ نئی نسل اپنی تہذیبی جڑوں سے کٹ کر اغیار کے کلچر کو اپنانے لگتی ہے۔
مزید برآں آپ نے پروفیشنل دعوت، انتظامی امور اور تنظیمی ہم آہنگی کے حوالے سے بھی مفصل رہنمائی عطا فرمائی۔
نشست کا اختتام حضرت مفتی شاہ عبد الخالق آزاد رائے پوری دامت برکاتہم العالیہ کی پرخلوص دعا پر ہوا۔
رپورٹ: شہاب الدین بنگش (پشاور یویژن)
1

2

3

4

