Description
مورخہ 5 جون 2025ء بروز جمعرات قرآن کریم اکیڈمی گورسیاں تحصیل گوجر خان کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات و اسناد منعقد ہوئی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی
حضرت اقدس مولانا مفتی عبدالخالق ازاد رائے پوری مدظلہ (مسند نشین خانقاہ عالیہ رحیمیہ رائے پور و ناظمِ اعلیٰ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ لاہور) تھے اور مہمانان اعزازی میں مولانا مختار حسن صاحب (صدر انتظامیہ ادارہ رحیمیہ) اور ڈاکٹر تاج افسر صاحب (ڈائریکٹر اکیڈمکس ادارہ رحیمیہ) تھے۔ اس تقریب کی صدارت ڈاکٹر محمد افضل (خلیفہ مجاز حضرت رائے پوری رابع حضرت اقدس سعید احمد رائےپوریؒ) نے کی اور نظامت کے فرائض اکیڈمی کے پرنسیپل ذاکٹر محمد اکرام نے ادا کئے۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد طلبا نے اکیڈمی کا ترانہ پیش کیا۔
بعد ازاں مہمانان اعزازی اور مہمان خصوصی نے تقریب کے شرکا سے خطاب کیا۔ تقریب میں طلبا، اساتذہ، والدین، علاقے کے معززین اور حضرت اقدس کے متعلقین کی کثیر تعدا نے شرکت کی۔ آخر میں بہترین کارکردگی کے حامل طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے اور پاس ہونے والے طلباء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حضرت اقدس نے فرمایا کہ، "شیطان اپنے شیطانی ہتھکنڈوں سے نسل انسانی کی تباہی کے درپے ہے جب کہ بندگان خدا بہترین تعلیم و تربیت سے انسانیت کی بقا و ترقی کا اہتمام کر رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ ان سے تعاون فرمائیں اور ہم ان کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں۔
مولانا مفتی مختار حسن صاحب نے فرمایا کہ تعلیم و تربیت کا مقصد انسان میں خلافت ارضی کی اہلیت پیدا کرنا ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر تاج افسر صاحب نے فرمایا جس کو قرآن سے نسبت ہوتی ہے وہ قابل قدر بن جاتا ہے یہ ادارہ قرآنی نظام تعلیم و تربیت کے اعتبار سے قابل قدر ہے۔
تقریب کی تکمیل کلمات توبہ اور دعا کے ساتھ ہوئی۔
شرکا نے تقریب کو بہت سراہا امید ہے اس پروقار تقریب کے اثرات تادیر قائم رہیں گے۔
رپورٹ: محمد نوید اعوان . راولپنڈی