Description
ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) ملتان کے زیر اہتمام مورخہ 12 دسمبر 2022ء بروز سوموار آرٹس کونسل ملتان میں ایک شعوری سیمینارکا انعقاد کیا گیا۔ اس سیمینار کا موضوع، "عصرِ حاضر کے چیلنجز اور سماجی تشکیل نو کا حقیقی تصور" تھا۔ سیمینار کے مہمان، خصوصی ڈائریکٹر جنرل ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ لاہور مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری ؒ تھے۔ دیگر مہمانان میں سرپرست ادارہ رحیمیہ ڈاکٹر مفتی سعید الرحمن اعوان، ڈائریکٹر ایڈمن مفتی محمد مختار حسن اور ڈاکٹر رشید احمد چوہدری صاحبان تھے۔
ڈاکٹر رشید احمد چوہدری صاحب کی صدارت میں ہونے والے اس سیمینار کی نظامت ڈاکٹر عامر فرقان نے کی اور تلاوت قرآن حکیم کی سعادت چودھری منیب طارق نے حاصل کی۔
ادارہ رحیمیہ کا تعارف مفتی محمد مختار حسن صاحب نے شرکاء کے سامنے رکھا۔ خصوصی خطاب حضرت مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری مدظلہٰ نے دئیے گئے موضوع پر بیان فرمایا۔ سیمینار کے آخر میں تکمیلی کلمات پروفیسر ڈاکٹر مفتی سعید الرحمن اعوان صاحب نے بیان فرمائے۔
آرٹس کونسل ملتان میں ہونے والے اس سیمینار میں شہر بھر سے طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔