استفادہ نشست31 اگست 2021

استفادہ نشست31 اگست 2021
Description

مورخہ 22 محرم الحرام 1443ھ  مطابق 31 اگست 2021ء بروز منگل شام کو صدر نشین خانقاہ عالیہ رحیمیہ رائے پور حضرت اقدس شاہ مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری مدظلہ ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ لاہور کے ذیلی دفتر ٹرسٹ کالونی بہاولپور میں تشریف لائے۔  یہاں پر موجود خانقاہ کے متوسلین کی کثیر تعداد نے حضرت اقدس مدظلہ کا استقبال کیا۔

بعد ازاں حاضرین نے حضرت اقدس مدظلہ سے استفادہ کیا جس میں احباب نے علمی، فکری، سیاسی، سماجی، معاشی، قومی وبین الاقوامی حالات پر سوالات کئے۔حضرتِ اقدس نے تمام سوالات کے تشفی آمیز جوابات دیئے۔

یہ نشست تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہی جس میں خاص طور پرطلباء کی کثیر تعداد نے استفادہ کیا۔ آخر میں دعاء کے ساتھ مجلس تکمیل پذیر ہوئی۔

Venue
Bahawalpur
Date & Time
Aug 31, 2021 @ 09:00PM