مورخہ 29 اکتوبر 2025ء بروز بدھ غلام محمد مہر میڈیکل کالج سکھر میں ایک دن کا کتاب میلا منعقد ہوا. جس میں غلام محمد مہر میڈیکل کالج کے اساتذہ ، طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور سکھر شہر کے ڈاکٹرز اور دیگر شعبہ جات سے وابستہ احباب نے بھی شرکت کی۔ اس کتب میلے میں ڈاکٹر سید ڈاکٹر لیاقت علی شاہ معصومی صاحب (مجاز حضرت اقدس رائے پوری رابعؒ) تشریف لائے اور دوستوں کی حوصلہ افزائی فرمائی۔ آپ نے ڈاکٹر سیدہ نصرت شاہ صاحبہ (وائس چانسلر شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی) کو امام انقلاب مولانا عبیداللہ سندھی رحمۃ اللہ علیہ کی فکر انگیز کتاب شعورو آگہی بطور تحفہ دی۔ 
آج اس اہم میلے میں جناب حافظ بشیر احمد سیال اور عنایت اللہ گھنیو جیکب آباد سے خاص طور پر تشریف لائے ۔
غلام محمد مہر میڈیکل کالج سکھر کے ایڈمن آفیسر جناب اصغر علی بھٹو  بھی رحیمیہ بک اسٹال پر تشریف لائے اور ادارے کی طرف سے شائع شدہ نئی کتب خریدیں۔ اسی طرح چیف لائیبریرین شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ جناب ممتاز علی برڑو اور ڈپٹی ڈائریکٹر جناب سہیل احمد عباسی  لاڑکانہ سے خاص طور پر تشریف لائے ۔
اس علمی میلے کے حوالے سے جناب شہزاد حسین شیخ (منتظم ضلع سکھر) اور نوجوان دوستوں نے اپنا اپنا سپرد کردہ کام بڑے احسن طریقے سے سر انجام دیا۔
اس ٹیم ورک اور منظم کوشش کے نتیجے میں یہ شعوری اور علمی سرگرمی بخوبی و احسن پایہ تکمیل کو پہنچی۔
رپورٹ:عاشق علی سوھو (ریجن اپر سندھ)
1
2

3

4

5

