Book Fair Shikarpur 04112025

سندھ کے تاریخی شہر شکارپور میں مورخہ 4 نومبر 2025ء کو ایک دن کا کتب میلہ منعقد ہوا ۔اس میلہ کا انعقاد گورنمنٹ سٹی ہائی سکول شکار پور میں کیا گیا۔ اس میلے کے حوالے سے جناب گل بہار سومرو (ہیڈ ماسٹر  سٹی سکول) اور جناب ندیم احمد شیخ (پرنسیپل سٹی سکول شکارپور)  نے خاص تعاون کیا۔ آج کے اس میلے میں جناب حافظ نور الدین سومرو (ریجنل منتظم، ریجن بالائی سندھ)، زبیر احمد صدیقی (معاون منتظم ریجن) محمد علی جویو (معاون منتظم کورس 2 ریجن) اور جناب ارشاد احمد ھکڑو (معاون منتظم لاڑکانہ ڈویژن)  نے شرکت کی اور اس میلے میں اپنا بھرپور اور سرگرم کردار ادا کیا۔

اس علمی میلے میں سکول کے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اساتذہ اور شہر سے دیگر نوجوانوں اور دوستوں نے بھی شرکت کی۔ آج کے میلے میں خاص طور پر ہائی سکول سطح کے طلبہ کا کتب کی طرف شوق اور دل چسپی نظر آئی جو یقیناً اس دھرتی کے مستقبل کے حوالے سے ایک خوش آئند امر ہے۔ امید ہے کہ نونہالوں کا یہ شوق ایک اچھے مستقبل کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرے گا۔


رپورٹ: عاشق علی سوھو (معاون منتظم نشریات، ریجن اپر سندھ​
)