گورنمنٹ پوسٹ گریڈ کالج کے زیر اہتمام بک فیئر کا انعقاد

گورنمنٹ پوسٹ گریڈ کالج کے زیر اہتمام بک فیئر کا انعقاد
Description

مورخہ 25/1/2025 گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اٹک کے زیر اہتمام بک فیئر کا انعقاد کیا گیا جس میں کتب خانوں اور ناشرین کی طرف سے بہت سارے اسٹالز لگائے گئے تھے۔ جن میں تصوف، فقہ، تاریخ، تفسیر وغیرہ اور ناولز پر مشتمل کتابیں رکھی گئی تھیں۔ سب سے اہم اور علم سے بھرپور اسٹال رحیمیہ مطبوعات، ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور کی طرف سے لگایا گیا تھا۔ اسٹال میں حضرت الامام شاہ ولی اللہ دہلویؒ اور امام انقلاب مولانا عبید اللہ سندھیؒ کی کتب شامل تھیں۔ اِمام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کی الخیرالکثیر اور البدورالبازغہ، اللمحات، الموقف فی الحدیث النبوی، خطبات و مقالات، خطباتِ ملتان، مقالات معیشت، تاریخ اسلام، اسلام کا اقتصادی نظام، شعوروآگہی وغیرہ اسی طریقے سے دیگر کتابوں سے مزین سٹال تھا۔

مولانا عبید اللہ سندھی رحمتہ اللہ علیہ کی برصغیر میں تجدیدِ دین کی تاریخ پر مشتمل سٹال تھا جو قارئین اور زائرین کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ کالج کے پرنسپل جناب خالد جاوید صدیقی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے اپنی  گفتگو میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ، "یہاں اہلِ علم اور کتابوں کے شائقین کا آنا میری محنت کو خراجِ تحسین کے مترادف ہے۔ مجھے اس پر بہت زیادہ خوشی ہو رہی ہے۔"

رحیمیہ مطبوعات کے اسٹال پر ڈپٹی کمشنرجناب راؤ عاطف رضا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور پبلک ریلیشنز آفیسر شہزاد نیاز ڈی ای او اور دیگر آفیشلز نے بھی وزٹ کیا اور ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ کے اس سٹال کو خصوصی طور پر سراہا۔
دریں اثنا پروفیسر ڈاکٹر تاج افسر (ڈین فیکلٹی آف اسلامک سٹڈیز بین الااقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد) نے بھی اسٹال کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حضرت الاِمام شاہ ولی اللہ دہلویؒ، مولانا عبید اللہ سندھیؒ اور حضرت اقدس مفتی عبد الخالق آزاد رائے پوری کی  خدمات کا تعارف کرایا۔ اس کے علاوہ  پروفیسر حکیم قاضی محمد یوسف قریشی (پروفیسر ایف جی ڈگری کالج واہ کینٹ ومدیر جامعہ خادم علوم النبوہ حسن ابدال) نے بھی رحیمیہ سٹال کا دورہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ کے مقاصد اور علمی و تاریخی مقام سے روشناس کروایا۔

Venue
Govt Post Graduate College Attock
Date & Time
Jan 25, 2025 @ 09:00AM