Book Fair Federal Government Degree College Wah Cantt

کتاب میلہ فیڈرل گورنمنٹ ڈگری کالج واہ کینٹ

24 اپریل 2026ء بروز جمعۃ المبارک فیڈرل گورنمنٹ ڈگری کالج واہ کینٹ کے زیر اہتمام ورلڈ بک ڈے کے حوالے سے کتاب میلے کا انعقاد کیا گیا۔

ایف جی ڈگری کالج انتظامیہ کی جانب سےخصوصی دعوت پر ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور نے بھی اس پروگرام میں رحیمیہ مطبوعات کا سٹال لگایا۔

کتاب میلے کا آغاز پروگرام کے مہمان خصوصی کالج ہذا' کے وائس پرنسپل جناب زاہد بسرا صاحب نے کیا۔ کتاب میلے میں علاقے کی معروف سیاسی، سماجی و علمی شخصیات سمیت دینی مدارس اور واہ کینٹ کے تمام پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے متعلقہ ذمہ داران نے مؤثر شرکت کی۔

پروگرام کے مہمان خصوصی ریجنل ڈائریکٹر واہ گیریژن، کرنل عبدالولی خان صاحب نے اپنی ٹیم کے ہم راہ رحیمیہ مطبوعات کے سٹال کا دورہ کیا۔

اس موقع پر جناب بلال فاروق صاحب (ریجنل ممبر و ڈویژنل معاون منتظم نشریات) نے ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ کے مقاصد اور مطبوعات پر بریفنگ دی۔

ریجنل ڈائریکٹر نے سیرت، معاشیات اور شاہ ولی اللہ رح کے فلسفے پر مدون کتب بالخصوص خطاب ملتان میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور ادارہ رحیمیہ کی شائع شدہ کتب اور علمی و عملی خدمات کو سراہا۔

ادارہ رحیمیہ کی جانب سے سینئر فیکلٹی ممبر جناب قاضی محمد یوسف صاحب نے مہمان خصوصی کو مقالات معیشت بطور تحفہ پیش کی۔

سٹال پر آنے والے مہمانوں کو کتب کے ساتھ ساتھ ادارہ رحیمیہ کا تعارف بھی کروایا گیا، شرکاء نے ادارے کےساتھ دیرپا روابط استوار رکھنے کے عزم کا ارادہ کیا۔

راولپنڈی ڈویژن کی جانب سے معاون منتظم نشریات سمیت جناب افضال علی صاحب ،مدثر گل صاحب، عبدالمنان صاحب اور عاصم الہی صاحب نے سٹال پر ادارہ رحیمیہ کی نمائندگی کی۔

علاوہ ازیں پروگرام میں شریک ہونے والے طلباء کی کثیر تعداد میں رحیمیہ مجلہ بھی تقسیم کیا گیا۔

از: غیرت علی شاہ
معاون منتظم نشریات
ضلع اٹک​