Description
خوش خبری
ادارہ رحیمیہ لاہور میں
17 روزہ ’’دورۂ تفسیر قرآن حکیم‘‘ کا انعقاد
گزشتہ سالوں کے معمول کے مطابق اس سال بھی ادارہ رحیمیہ علومِ قرآنیہ (ٹرسٹ) لاہور میں حضرت اقدس مولانا مفتی شاہ عبدالخالق آزاد رائے پوری دامت برکاتہم العالیہ کے زیرِ نگرانی 17 روزہ دورۂ تفسیر قرآن حکیم منعقد کیا جا رہا ہے، جس کی تفصیلات درجِ ذیل ہیں:
آغاز: 22؍ دسمبر 2023ء / 8؍ جمادیٰ الاخریٰ 1445ھ بروز جمعتہ المبارک
اختتام : 7؍ جنوری 2024ء / 24؍ جمادیٰ الاخریٰ 1445ھ بروز اتوار
اس دورۂ تفسیر قرآنِ حکیم میں:
1۔ حضرت الامام شاہ ولی اللہ دہلویؒ کے بیان کردہ اصولِ تفسیر
2۔ حضرت شیخ الہند مولانا محمودحسنؒ کے اُسلوبِ تفسیر
3۔ امامِ انقلاب حضرت مولانا عبیداللہ سندھیؒ کے تفسیری نکات
کی روشنی میں قرآنی علوم و معارف کا بیان ہوگا۔
خصوصیات دورۂ تفسیر قرآن حکیم
اس دورۂ تفسیر کی خصوصیات درجِ ذیل ہیں:
٭ قرآنِ حکیم کی سورتوں کے مضامین کا جامع خلاصہ اور اس کے اہم نکات کا بیان
٭ شریعت کے حوالے سے اہم قرآنی موضوعات پر لیکچرز کا اہتمام
٭ اَخلاقی تربیت اور تزکیۂ نفس کے لیے دینی اور روحانی ماحول
٭ قرآن حکیم کے بیان کردہ سیاسی، سماجی، معاشی اصولوں کی نشان دہی
٭ دورِ حاضر کے اہم عمرانی مسائل کے حوالے سے قرآنی افکار سے متعلق آگہی
اس دورۂ تفسیر میں شرکا کی رہنمائی کے لیے ملک بھر کے چنیدہ مفتیانِ کرام، دانشورانِ عظام، پروفیسرز اور ڈاکٹرز حضرات قرآنی موضوعات پر لیکچرز دیں گے۔ موسمِ سرما کی تعطیلات میں دینی مدارس، سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیز کے طلبا اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے بڑا موقع ہے کہ وہ اس دورۂ تفسیر سے بھرپور استفادہ کریں۔
اس دورۂ تفسیر میں شرائط کے مطابق داخلہ لے کر قرآنی فکر و شعور سے آگہی حاصل کریں۔ دینی تقاضوں کی تکمیل کے لیے روحانی، اَخلاقی اور اجتماعی تربیت کے حوالے سے دینی ماحول کے اس اہم موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
نوٹ: اس دورۂ تفسیر میں شریک ہونے والے احباب اپنی آمد سے قبل ادارہ رحیمیہ لاہور کی انتظامیہ کو ضرور مطلع کریں، تاکہ انتظامات میں آسانی ہو۔ نیز موسم کی مناسبت سے بستر ہمراہ لے کر آئیں۔
حافظ محمدشفیق (ناظم دفتر ادارہ)
رابطہ نمبر: 0321-6455369