Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
أَللّٰھُمَ
إِنَّا نَسْأَلُكَ مِنْ رَّحْمَتِكَ مَا تَغْسِلُ بِهٖ ذُنُوْبَنَا وَتَغْفِرُ بِهٖ خَطَایَانَا
وَنَسْأَلُكَ مِنْ رَّحْمَتِكَ مَا تَوَسَّعَ بِهٖ رِزْقُنَا وَتَفَرَّجَ بِهٖ ھَمُّنَا وَغَمُّنَا
وَنَسْأَلُكَ مِنْ رَّحْمَتِكَ مَا تَصَرَّفَ بِهٖ عَنّا شَرَّ الْشَّیْطَانِ الْرَّجِیْمِ وَسِحْرِهٖ وَحَسَدِهٖ وَمَسِّهٖ
وَأَسْأَلُكَ مِنْ رَّحْمَتِكَ مَایَشْفِیْنَا وَیُعَافِیْنَا وَیَھْدِیْنَا وَ يَذْهَب وَسَاوِسَ الْصَّدْرِ عَنَّا۔
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
اے اللٰہ !
بیشک ہم آپ سے آپ کی اس رحمت کی درخواست کرتے ہیں جس کے ذریعہ آپ ہمارے گناہوں کو دھو دیں اور ہماری لغزشوں کو معاف کر دیں،
ہم آپ سے آپ کی اس رحمت کی درخواست کرتے ہیں جس کے سبب ہمارا رزق وسیع ہو، ہماری پریشانی اور ہمارا غم دور ہو،
ہم آپ سے آپ کی اس رحمت کی درخواست کرتے ہیں جس کے ذریعہ ہم سے شیطان مردود کا شر، اس کا جادو (خیالات پر اثر)، اس کا حسد اور اس کا چھونا ہم سے دور ہو،
اور میں آپ سے آپ کی اس رحمت کی درخواست کرتا ہوں جو ہمیں (بیماریوں) سے شفا دے، ہمیں عافیت دے، ہمیں درست راستہ پر گامزن کردے اور شیطانی وسوسوں کو ہم سے ہٹادے۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size