Dua on May 31, 2026

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اَللّٰـهُمَّ
بِقُوَّةِ تَدْبِیْرِكَ وَ عَظِیْمِ عَفْوِكَ وَ سَعَةِ حِلْمِكَ وَ فَیْضِ کَرَمِكَ،
إِحفَظْنَا مِمَّا تُخْفِیْهِ الْمَقَادِیْرُ وَ الْطُفْ بِنَا یَا عَزِیْزُ یَا قَدِیْرُ،
رَبَّنَا أَنْتَ الْمُحِیْطُ بِکُلِّ أُمُوْرِنَا وَ الْعَلِیْمُ بِکُلِّ شُؤُوْنِنَا فَالْطُفْ بِنَا مِنْ حَوَادِثِ الْزَّمَنِ،
وَ أحفَظْنَا فِیْ کُلِّ زَمَانٍ وَّ مَکَانٍ،
وَ اکْفِنَا الْھُمُوْمَ وَ الْأَحزَانَ،
وَ اجْمَعْ لَنَا الْخَیْرَ فِیْ ھٰذَا الْیَوْمِ، وَ خَیْرَ مَا أَدْبَرَ وَ خَیْرَ مَا أَقْبَلَ وَ خَیْرَ مَا نَعْلَمُ وَ خَیْرَ مَا لَا نَعْلَمُ،
وَ اصْرِفْ عَنَّا وَ أَھْلَنَا کُلَّ سُوْءٍ وَّ مَکْرُوْهٍ.

آمِين يا ربَّ العَالَمِين

Urdu

اے اللّٰہ!
آپ کی تدبیر کی طاقت، آپ کے عظیم درگزر، آپ کے تحمل کی وسعت اور آپ کی مہربانی کے فیض کے وسیلے سے (ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ)
آپ تقدیر کی مخفی کردہ چیزوں (کے نقصانات) سے ہماری حفاظت کیجئے۔
اور اے غلبہ والے ! اے کامل طاقت والے ! ہم پر شفقت فرمائیے،
اے ہمارے پروردگار !
آپ ہی ہمارے تمام معاملات کا احاطہ کرنے والے اور ہمارے تمام حالات کا علم رکھنے والے ہیں ؛ پس آپ ہم پر زمانے کے حوادثات (پیش آنے کی صورت) میں شفقت فرمائیے، 
ہماری ہر وقت اور ہر جگہ حفاظت فرمائیے،
 ہمیں پریشانیوں اور غموں سے کافی ہو جائیے،
ہمارے لیے اس دن میں بھلائی کو، جو وقت گذر گیا ہے  اس کی بھلائی کو اور جو آنے والا ہے اس کی بھلائی کو، جس چیز کو ہم جانتے ہیں اس کی بھلائی کو اور جسے ہم نہیں جانتے اس کی بھلائی کو یکجا کر دیجیے، 
 ہم سے اور ہمارے اہلِ خانہ سے، ہر برائی اور ناپسندیدگی کو ہٹا دیجیے۔

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعاؤں کو قبول فرما لیجیے!