Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اللهمَّ
ثبتنا على الحق واصرف عنا
البدع والشرور والشك وخيبة الأمل ،
اللهمَّ
اسعدنا سعادة لا يعقبها حزن
وسخر لنا من أرزاق الدنيا أطيبها
واصرف عنا ما يقلقنا
وأرح قلوبنا برحمتك يا الله ،
اللهم
لآ تحوجنا لأحد غيرك
وسخر لنا الطيبين من حولنا
واغننا بفضلك عمن سواك
واجبر بخاطرنا جبرا يليق بعظمتك ،
وقدر لنا الخير فيما ننويه
وارزقنا من رزقك ياكريم .
آميــــــــــــــن يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
ہمیں حق (کی بات اور پروگرام) پر ثابت قدم فرما دیجیے ،
ہمیں بدعتوں (خود ساختہ مذہبی طور طریقوں) ، شرور ، شک اور امید کی ناکامی سے دور رکھئیے ،
اے اللّٰہ!
ہمیں ایسی سعادت سے نواز دیجیے کہ جس کے پیچھے غم نہ آئے ،
دنیا کے عمدہ وسائل کو ہماری گرفت میں دے دیجیے ،
ہم سے وہ سب کچھ دور کردیجیے جو ہمیں پریشان کرے ،
اے اللّٰہ!
اپنی رحمت کے ذریعہ ہمارے دلوں کو راحت دے دیجیے ،
اے اللّٰہ!
اپنے علاوہ کسی سے بھی ہماری حاجت وابستہ نہ فرمائیے ،
ہمارے گرد و پیش سے عمدہ صلاحیت والوں کو ہم سے وابستہ کردیجیے ،
ہمیں اپنے فضل سے ، اپنے علاوہ (تمام لوگوں) سے مستغنی کر دیجیے ،
آپ اپنی عظمت کے شایان شان ہماری دل جوئی کیجیے ،
ہمارے نیت (ارادہ) کردہ امور میں ہمارے حق میں بھلائی کا فیصلہ کر دیجیے ،
اے مہربان ذات !
اپنے (وافر) رزق سے ہمیں مستفید کیجیے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔

Light or Wood
Download Full Size
Dark or Black
Download Full Size