Dua on Mar 31, 2024

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اللهم
 انا نعـوذُ بك من كل عـملٍ يُخزينا ،
 ونعـوذُ بك من صاحبٍ يؤذيـنا
  ونعـوذُ بك مِن أملٍ يـُـلهينا 
ونعـوذ بك من فـقـر يُـنسينا 
ونعـوذ بك من غِـنى يُـطغـينا . 
اللهم 
إنا نسألك أن ترحمَـنـا برحمـةٍ تـُـغـنيـنـا بها عـن  مَن سِـواك.
اللهم 
اعتق رقابنا من النار ووفقنا لقيام ليلة القدر 

        آمـــــــــين يارب العالمين 

Urdu

اے اللّٰہ !
بیشک ہم آپ کی پناہ میں آتے ہیں ہر اس عمل سے جو ہمیں رسوا کر دے، 
ہم آپ کی پناہ میں آتے ہیں ہر ایسے ساتھی سے جو ہمیں ایذا دے، 
ہم آپ کی پناہ میں آتے ہیں ہر اس امید سے جو ہمیں غافل کر دے، 
ہم آپ کی پناہ میں آتے ہیں اس فقر (مفلسی) سے جو ہمیں (اپنے فرائض سے) بھلادے، 
اور ہم آپ کی پناہ میں آتے ہیں اس مال داری (مال واسباب کی کثرت) سے جو ہمیں سرکش بنا دے، 
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ ہم پر ایسی رحمت کے ساتھ مہربانی فرمائیں کہ جس کے سبب ہم آپ کے علاوہ سب سے بے نیاز ہو جائیں۔ 
 اے اللّٰہ!
 ہمیں جہنم کی آگ سے اپنے آزاد کردہ بندوں میں شامل کر دیجیے اور ہمیں لیلۃالقدر تک پہنچا دیجیے (عطا کردیجیے)

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔