Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
أرجو من الله عزوجل :
أن يُخلِص عقولكم للرضا بأمره أيا كان
بإدامة علاقتكم بتلاوة القرآن وتدبر آياته
فلا تزغ أعينكم عن مرضاته..
وأن يُخَلِّص أبدانكم من كل داء أعجزكم
ومن كل وجع أحاط بكم ويشفيكم منه شفاءا تاما لا يغادر سقما..
وأن يجعل رجاءكم فيه وحده سبحانه تعالى مهما انقطعت بكم الأسباب.
وأن يعجل لكم بتحقيق الخير فيه فتقر أعينكم وتطمئن قلوبكم أنه لن تتشعب بكم السبل طالما أن ربكم هو الله سبحانه وتعالى .
اللّٰہ عزوجل سے میں دعاگو ہوں کہ :
وہ آپ کی عقلوں کو قرآن کریم کی تلاوت اور اس کی آیات میں غور وفکر سے دائمی تعلق کے ذریعہ اپنے ہر قسم کے حکم (الٰہی) پر رضا و اطمینان کے لیے ، خالص (یکسو) کر دے ، تاکہ آپ کی آنکھیں (توجہات) اس کے پسندیدہ احکام سے نہ ہٹنے پائیں ۔۔
یہ کہ وہ آپ کے جسموں کو ہر اس بیماری سے جس نے آپ کو بے بس کر دیا ہے اور ہر اس درد سے جس نے آپ کو گھیرا ہوا ہے ، نجات دے اور آپ کو اس (بیماری/ درد) سے اس طرح کامل شفا دے کہ وہ کسی بیماری کو نہ رہنے دے ۔۔
یہ کہ جب بھی اسباب (ذرائع) منقطع ہو جائیں ، وہ آپ کی امید کو اپنی یکتا ہستی سبحانہ وتعالیٰ سے وابستہ کر دے ۔۔
یہ کہ اس (امید) میں بھلائی کے جلد وقوع پذیر ہونے کو یقینی کردے تاکہ (اس بات پر) آپ کی آنکھیں ٹھنڈک پائیں اور آپ کے دل کو اطمینان حاصل ہو کہ یقینی طور پر جب تک کہ آپ کا پروردگار ، اللّٰہ سبحانہ وتعالیٰ ہے ، آپ کے راستوں میں کسی صورت انتشار نہیں ہوگا (بلکہ یکسوئی کے ساتھ کامیابی ہوگی)
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size