Dua on Sep 30, 2025

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

 اَللّٰهُمَّ 
 یَا أَکْرَمَ الْأَکْرَمِیْنَ وَ یَا أَرْحَمَ الْرَّاحِمِیْنَ 
 نَسْئَلُكَ الْحِدَّةَ فِیْ أَبْصَارِنَا وَ الْبَصِیْرَةَ فِیْ عُقُوْلِنَا وَ الْیَقِیْنَ فِیْ قُلُوْبِنَا وَ الْإِخْلَاصَ فِیْ أَعْمَالِنَا وَ الْتَّقْوٰی فِیْ أَنْفُسِنَا وَ الْسَّعَةَ فِیْ أَرْزَاقِنَا وَ الْصِّحَّةَ فِیْ أَبْدَانِنَا وَ   الْسَّکِیْنَةَ فِیْ حَیَاتِنَا وَ الْبَرَکَةَ فِیْ أَعْمَارِنَا 
 یَا وَاھِبَ الْنِّعَمِ یَا وَاسِعَ الْعَطَاءِ 
 
  آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ 
 حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً 



Urdu

 اے اللّٰہ! 
 اے مہربانوں میں سے سب سے زیادہ مہربان ! 
 اے رحم کرنے والوں میں سے سب سے زیادہ رحم کرنے والے ! 
 ہم آپ سے، اپنی آنکھوں میں نکھار (دیکھنے کی صلاحیت میں اضافہ) کی، اپنی عقلوں میں بصیرت کی، اپنے دلوں میں یقین کی، اپنے عملوں میں اخلاص  کی، اپنے نفسوں میں تقویٰ (کے تقاضوں) کی، اپنے وسائلِ رزق میں وسعت کی، اپنے بدنوں میں صحت کی، اپنی زندگیوں میں سکون کی اور اپنی عمروں  میں برکت کی، درخواست کرتے ہیں۔ 
 اے نعمتوں کے دینے والے ! اے وسیع نوازش والے ! 
 (ہمیں بھی اپنی نعمتوں سے دے دیجیے اور اپنی وسیع نوازش سے عطا کر دیجیے!) 
  
 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
 ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!  
 اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔