Dua on Aug 30, 2024

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اَللّٰھُمَّ
صَلِّ وَسَلِّمْ عَلیٰ سَیِّدِنَا  مُحَمَّدٍ ﷺ سَیِّدِ الْأَکْوَانِ صَلَاةً تَمْلَأُ بِھَا الْأَمَاکِنُ وَالْأَزْمَانُ 
 صَلَاةً نَرْتَقِیْ بِھَا إِلٰی مَقَامِ الْمَعْرِفَةِ والْإِحْسَانِ 
وَعَلیٰ آلِهٖ وَأَصْحَابِهٖ الْأَئِمَّةِ وَالْأَعْیَانِ 
اَللّٰھُمَّ
اُرْزُقْنَا شَفَاعَتَهٗ وَ أَوْرِدْنَا حَوْضَهٗ وَاحْشُرْنَا فِیْ زُمْرَتِهٖ

آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ 
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً

Urdu

اے اللّٰہ!
آپ ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ جو کائناتوں کے سردار ہیں، پر اپنی رحمتیں نازل فرمائیے اور سلامتی دیجیے، 
ایسی رحمتیں جن سے تمام مقامات اور اوقات بھرپور ہو جائیں، 
ایسی رحمتیں جن کے سبب ہم آپ کی معرفت اور احسان کے مقام تک پہنچ جائیں، 
 آپ ﷺ کی آل اور آپ کے صحابہ کرام پر بھی رحمتیں نازل فرمائیے اور سلامتی دیجیے جو چوٹی کے متعین امام ہیں۔
اے اللّٰہ!
ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت نصیب فرمائیے، ہمیں (قیامت کے دن) آپ کے حوض کوثر پر لے آئیے اور ہمیں آپ کی جماعت میں شامل کیجیے۔

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔