Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اللهم انا نسألك خشيتك في الغيب ..
ونسألك كلمة الحـق في الغـضب والرضى ..
ونسألك القـصد في الفقروالغـنى ..
ونسألك نعـيمًا لا ينفـد و قرة عين لا تنقطع ..
ونسألك الرضى بعـد القـضاء .. ونسألك برد العـيش بعـد الموت .. ونسألك لذة النظر الى وجهك الكريم والشوق الى لقائك في غـير ضراء مضرة ولا فـتنة مضلة ..
اللهم زينا بزينة الايمان .. واجعـلنا هداة مهتدين .
اے اللّٰہ ! بیشک ہم آپ سے غیب (بن دیکھی حالت) میں ، آپ کے ڈر کا سوال کرتے ہیں ،
ہم آپ سے غصے اور رضا (کی دونوں حالتوں) میں ، حق بات کہنے کا سوال کرتے ہیں ،
محتاجی اور خوشحالی (کی دونوں حالتوں) میں ، ہم آپ سے میانہ روی کا سوال کرتے ہیں ،
آپ سے ہم ختم نہ ہونے والی نعمت اور جدا نہ ہونے والی آنکھوں کی ٹھنڈک کا سوال کرتے ہیں ،
( آپ کے ہمارے لیے ) کسی فیصلہ کے بعد ، ہم آپ سے (اس پر اپنی) رضامندی کا سوال کرتے ہیں ،
ہم آپ سے موت کے بعد من پسند زندگی کا سوال کرتے ہیں ،
اور ہم آپ سے آپ کے مہربان چہرے کی طرف نظر کی لذت کا اور کسی ضرر رساں چیز کے نقصان دیئے بغیر اور کسی گمراہ کن فتنہ کے پیش آئے بغیر آپ سے ملاقات کے شوق کا سوال کرتے ہیں ۔۔
اے اللّٰہ ! ہمیں ایمان کی زینت سے مزین فرما دیجیے ۔۔
اور ہمیں ہدایت یافتہ رہنما بنا دیجیے ۔۔