Dua on Nov 29, 2021

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اللهمَّ 
نقنا من الهم والحزن، وافتح لنا أبواب السعادة والأمل 
اللهمّ 
ارزقنا صبرا جميلا وعملا صالحا وتوفيقاً 
من عندك وبركة في الحال والمال والأبناء والصحة والوقت والعمل 
اللهمّ 
اجعل لنا نصيبا من السعادة وابعد عن قلوبنا الهم والحزن وأعنا على أنفسنا إذا ضعفنا، 
فأنت حسبنا ووكيلنا. 
آمين يارب العالمين 

Urdu

ے اللّٰہ!
ہمیں پریشانی اور غم سے بچا لیجئے اور ہمارے لیے سعادت اور امید کے دروازے کھول دیجئے ، 
اے اللّٰہ!
ہمیں (مشکلات کی صورت میں) صبر جمیل ، عمل صالح (کی انجام دہی) ، اپنی طرف سے (اعمال خیر کی) توفیق اور حالات میں، مال میں، اولاد میں ، صحت میں ، وقت میں اور کام میں برکت ، عطا فرما دیجیے .
اے اللّٰہ!
سعادتمندی میں ہمارا حصہ مقرر فرما دیجیے ، 
ہمارے دلوں سے پریشانی اور غم دور فرما دیجیے 
اور جب ہم کمزور ہوں تو  بذات خود ہمیں آپ مدد دیجئے۔
 کیونکہ آپ ہی ہمیں کافی اور ہمارے کارساز ہیں۔ 
اے اقوامِ عالم کے پروردگار! ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے ۔