Dua on Aug 29, 2023

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اللهم 
فاطر السماوات والأرض عالم الغيب والشهادة
اغفر لنا وارحمنا و لاتكلنا إلى أنفسنا 
فإنك إن تكلنا إلى أنفسنا تباعدنا من الخير
 وتقربنا من الشر و إنا لا نثق إلا برحمتك
فاجعل لنا عندك عهدا توفينا إياه يوم القيامة
 إنك لا تخلف الميعاد

             آمين يارب العالمين
حفظكم الله و أحياكم حياة طيبة

Urdu

اے اللّٰہ !
آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے ، 
 پوشیدہ اور ظاہر کو جاننے والے ، 
ہمارے لیے (ہمارے گناہوں کو) بخش دیجیے ، 
ہم پر رحم فرمائیے اور ہمیں ہمارے نفسوں (طبعی تقاضوں) کے حوالے نہ کیجئے ۔
کہ یقینی طور پر اگر آپ نے ہمیں ہمارے نفسوں کے حوالے کر دیا تو ہم بھلائی سے دور ہو جائیں گے اور برائی کے قریب ہو جائیں گے ،  بلاشبہ ہم آپ کی رحمت پر ہی اعتماد کرتے ہیں ، لہذا آپ ہمارے لیے اپنے پاس ایک ایسا عہد کر لیجیے جسے آپ قیامت کے دن ہمارے ساتھ وفا (پورا) کردیں ،
بلاشبہ آپ وعدہ کے خلاف نہیں کرتے۔ 
 
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔