Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
لله درُّ أقوام *أعيادهم* قبولُ الأعمال، ومرادُهم أشرف الآمال، وأحوالهم تجري على كمال، وحُلاَهُم التُّقَى وياله مِن جَمال.
فلتقرّ أعين المؤمنين وليهنئوا بهذا العيد السعيد ؛ عيد الإيمان ، عيد الإحسان ، عيد الطاعة للرحمن ،
شُرع لنا في عيدنا مظاهر مباركة ؛
منها إظهار البشر والسرور وصلة الأرحام ونبذ الشحناء والخلاف ومسامحة الخلق والعفو عنهم ،والتوسعة على العيال وإدخال السرور عليهم
تقبل الله منا ومنكم صالح الأعمال
وكل عام وأنتم بخير
اللّٰہ تعالیٰ ہی کے لیے ہے ان قوموں کی بھلائی کہ
جن کی عیدیں اعمال (صالحہ) کی قبولیت ہیں ،
جن کا مقصود ، اعلیٰ امیدیں ہیں ،
جن کے حالات کمال پر جاری رہتے ہیں ،
جن کا زیور (زیب وزینت) تقویٰ ہے ،
اور کیا ہی اس (ذات الہی) کی خوبصورتی ہے ،
پس مومنوں کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں اور انہیں عید سعید مبارک ہو؛ جو "ایمان کی عید" ہے ، احسان کی عید ہے "رحمان ذات کے لیے فرمانبرداری کی عید" ہے ،
ہمارے لیے ہماری اس عید میں بابرکت مظاہر مقرر کئے گئے ہیں ؛ جن میں خوشی ومسرت کا اظہار ، عزیز واقارب سے صلہ رحمی ، بغض وعداوت اور ناراضگی کا خاتمہ ، خلق خدا (کے عیوب سے) چشم پوشی اور ان سے درگزر ، اہل خانہ پر (کھانے پینے اور پہننے کی) وسعت اور ان کو خوشیوں (کے مواقع میں) شامل کرنا ہے ،
اللّٰہ تعالیٰ ہم سے اور آپ سب سے اعمال صالحہ قبول فرمائے
🕊️سارا سال آپ سب خیریت سے رہیں
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size