Dua on Mar 29, 2021

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اللهم اجعلنا نجزي من حرمنا بالوصل، 
ونثيب من حرمنا بالعطاء والجزل، 
وأن نشكر الحسنة ونتجاوز عن السيئة، 
وإجعلنا ممن يكظم الغيظ، وأن نكون من أهل الصلاح، 
وأن نكون من أهل إصلاح ذات البين وخفض الجناح، 
وألا نكون ممن إذا وعد أخلف، 
أو إذا خاص فجر، أو إذا أؤتمن خان، 
            اللهم آمين 
وصل اللهم وسلم على نبينا محمد وعلى آله وصحبه وسلم 
 

Urdu

اے اللّٰہ ! آپ ہمیں ایسا بنا دیجیے کہ : 
 ہم میل جول کی صورت میں انہیں بدلہ دیں جو ہمیں محروم کریں (یعنی قطع تعلق کریں) ، 
ہم نوازش و سخاوت انہیں لوٹائیں جو ہمیں (اس) سے محروم رکھیں ، 
اور ہم بھلائی (سے پیش آتے پر ان کے) پر شکر گزار ہوں اور برائی سے (پیش آنے پر) درگزر کریں ، 

اور آپ ہمیں ان لوگوں میں سے بنادیں : 
جو غصے کو پی جاتے (کنٹرول کرلیتے) ہیں اور (معاملات) سنوارنے والیں ہیں ، 
ہم تعلقات استوار کرنے والوں میں سے ہوں اور عاجزی کے بازو بچھانے (انکساری کرنے) والوں میں سے ہوں ، 
اور ہم ان میں سے نہ ہوں : 
جو وعدہ کریں تو اس کی خلاف ورزی کریں ،
 یا جب کسی معاملے پر باہم تنازعہ ہو تو گالی گلوچ پر اتر آئیں ،
یا جب (ان کو کوئی) امانت سونپی جائے تو وہ خیانت کریں ۔ 

اے اللّٰہ ! آپ ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے ! 

اے اللّٰہ ! آپ ہمارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پر ، آپ کی آل پر اور آپ کے صحابہ کرام پر اپنی رحمتیں نازل فرمائیے اور سلامتی اتارئیے ۔