Dua on Feb 29, 2024

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اللهم 
يا من لا يشغله شيء عن سماع الدعاء،
 يا فعال لما يشاء،
 يا من لا يغالطه السائلون، ولا يبرمه الملحون،
 اغفر لنا وارحمنا، يا من لا يغفر الذنوب غيره
اللهم
 اجعلنا ممن يؤمن بلقائك، ويرضى بقضائك،
 ويقنع بعطاياك، ويخشاك حق خشيتك.

        آمـــــــــين يارب العالمين 
   حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة 

Urdu

اے اللّٰہ ! 
اے وہ ذات جسے (بندوں) کی دعاء کے سننے سے کوئی چیز غافل نہیں کرتی ! 
اے (وہ ہستی) جو چاہے اسے کر گزرنے والی ہے ! 
اے وہ ذات جس سے مانگنے والے مغالطہ نہیں کھاتے اور نہ ہی لو لگائے والے اکتاتے ہیں ! 
اے وہ ذات جس کے علاوہ گناہوں کو کوئی معاف نہیں کرتا ! 
ہمیں بخش دیجیے اور ہم پر رحم فرمائیے ، 
اے اللّٰہ!
ہمیں ان لوگوں میں شامل کر دیجیے : 
جو آپ سے ملاقات کا یقین رکھتے ہیں ، آپ کے فیصلے پر خوش ہوتے ہیں ، اپ کی نوازشات پر قناعت کرتے ہیں اور آپ کی ہیبت اس طرح رکھتے ہیں جیسا کہ آپ کی ہیبت رکھنا حق ہے۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔