Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اَللَّهُمَّ
يَا مَنْ أَوْجَدَ فَأَبْدَعَ، وَأَرْشَدَ فَأَقْنَعَ، وَأَعْطَى فَأَوْسَعَ،
يَا مَنْ لَهُ الْحَمْدُ فِي الْأُولَى وَالْآخِرَةِ
اِجْعَلْنِي وَأَحِبَّتِي أَغْنَى خَلْقِكَ بِكَ، وَأَفْقَرَ عِبَادِكَ إِلَيْكَ، وَارْحَمْنَا رَحْمَةً تُغْنِينَا عَمَّنْ سِوَاكَ، وَحَقِّقْ أَمَانِينَا، وَفُكَّ الْكَرْبَ
يَا رَبِّ، وَاجْعَلْنَا فِي أَمَانِكَ وَضَمَانِكَ.
اَللَّهُمَّ اقْضِ دَيْنَنَا، وَاشْفِ مَرِيضَنَا، وَارْحَمْ مَوْتَانَا وَمَوْتَى الْمُسْلِمِينَ.
اے اللہ!
اے وہ ذات جس نے پیدا فرمایا تو بے مثال پیدا فرمایا، جس نے رہنمائی فرمائی تو مطمئن کر دیا، جس نے نوازا تو خوب نوازا،
اے وہ ذات جس کے لیے دنیا اور آخرت میں تمام تعریفیں ہیں !
مجھے اور میرے پیاروں کو اپنی ذات کے ذریعے اپنی مخلوق میں سب سے زیادہ بے نیاز اور اپنے بندوں میں سب سے زیادہ اپنا محتاج بنا دیجئے۔
ہم پر ایسی رحمت فرما دیجئے جو ہمیں اپنے سوا ہر ایک سے بے نیاز کر دے، ہماری آرزوؤں کو پورا فرما دیجئے،
اے ہمارے رب !
ہماری بےچینی و پریشانی دور فرما دیجئے، اور ہمیں اپنی امان اور اپنی حفاظت میں رکھیے۔
اے اللہ!
ہمارے قرض ادا فرما دیجئے، ہمارے بیماروں کو شفا عطا فرما دیجئے، ہمارے فوت شدگان اور تمام مسلمانوں کے فوت شدگان پر رحم فرما دیجئے۔
آمین یا رب العالمین

Light or Wood
Download Full Size
Dark or Black
Download Full Size