Dua on May 28, 2022

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

أسألك ياالله،
يا من في ملكه مقيم،
وفي جلاله عظيم،
وعلى عباده رحيم،
وبكل شيء عليم،
وبمن عصاه حليم،
وبمن رجاه كريم،
"أن يكرمكم ويعزكم 
ويحبكم ويرحمكم
 ويغنيكم عمن سواه، 
ويفرج كربكم وييسر أمركم 
 ويوسع رزقكم ويقضي حوائجكم 
 ويغفرلكم ولوالديكم ويرزقكم الجنة " 
سبحانك اللهم وبحمدك
 نشهد أن لا إله إلا أنت نستغفرك ونتوب إليك .

آميــــــــــــــن يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة 

Urdu

اے اللّٰہ!

اے وہ ذات کہ جو 
اپنے ملک (بادشاہت)  میں مقیم (موجود) ہے ، 
اپنی بزرگی میں عظیم ہے ، 
اپنے بندوں پر مہربان ہے ، 
ہر چیز کو جاننے والا ہے ، 
جو اپنی نافرمانی کرنے والوں کے لئے حلیم (برداشت والا)  ہے ، 
جو اپنے سے امید رکھنے والوں کے ساتھ کرم والا ہے ، 
میں آپ سے درخواست کرتا ہوں ، 
" کہ وہ آپ پر کرم فرمائے ، آپ کو عزت دے ، آپ سے محبت کرے ، آپ پر رحم کرے ، اپنے علاوہ تمام سے آپ کو مستغنی کرے ، آپ کی مصیبت دور کرے ، آپ کے کام آسان کرے ، آپ کے رزق میں وسعت دے ، آپ کی ضروریات پوری کرے ، آپ کو اور آپ کے والدین کو بخشے اور آپ کو جنت عطا کرے " ۔ 

اے اللّٰہ!
آپ (ہر عیب اور ہر خامی سے) پاک ذات ہیں اور آپ ہی کی تعریف ہے ، 
ہم گواہی دیتے ہیں یہ کہ آپ کے علاوہ کوئی حاکم نہیں ، ہم آپ سے گناہوں کی معافی چاہتے ہیں اور آپ کی طرف توبہ کے لئے رجوع کرتے ہیں ۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔۔