Dua on Dec 27, 2025

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

یَا رَبِّ
إِنَّا قَدْ اِحْتَسَبْنَا یَوْمَنَا ھٰذَا لِوَجْھِكَ الْکَرِیْمِ،
فَیَسِّرْہٗ لَنَا وَ بَارِكْ لَنَا فِیْهِ وَ تَقَبَّلْهُ مِنَّا،
اَلْلّٰهُمَّ
أَرِنَا مَا یُرْضِیْكَ،
وَ اَسْمِعْنَا مَا یُرْضِیْكَ،
وَ اَنْطِقْنَا بِمَا یُرْضِیْكَ،
وَ اسْتَعْمِلْنَا فِیْ طَاعَتِكَ،
وَ افْتَحْ لَنَا أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ،
وَ ارْزُقْنَا مِنْ حَیْثُ لَا نَحْتَسِبُ،
اَلْلّٰهُمَّ
رِزْقًا حَلَالًا طَیِّبًا، یُرْضِیْنَا یَا رَبِّ الْعَالَمِیْنَ.

آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً 

Urdu

اے ہمارے رب !
بیشک ہم نے یقیناً اپنے اس دن کو، آپ کی کریمانہ رضا کے لیے وقف کردیا
پس آپ اسے ہمارے لیے آسان کر دیجیے، ہمارے لیے اس میں برکت دے دیجیے اور اسے ہماری طرف سے قبول فرمائیے،
اے اللّٰہ!
آپ ہمیں وہ بتا دیجیے جو آپ کو ہم سے راضی کردے،
ہمیں وہی سنا دیجئے جو آپ کو ہم سے راضی کردے،
ہم سے وہی کہلوائیے جو آپ کو ہم سے راضی کردے،
ہمیں اپنی فرمانبرداری میں لگا دیجیے،
ہمارے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دیجئے،
اور ہمیں وہاں سے وسائلِ رزق عطا کیجیے جہاں سے ہمیں گمان بھی نہ ہو،
اے اللّٰہ!
اے ہمارے رب !
(آپ ہمیں دے دیجیے) وسائلِ رزق حلال اور پاکیزہ جو ہمیں مطمئن کردیں

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔