Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اللهم
أنت السلام هادي الأنام ومفرج الهموم والأحزان
أنزل طمأنينتك على كل قلب أرهقته الحياة وأنزل عافيتك على كل مريض
وأنزل رحمتك على من سكنوا الثرى
وحقق لنا مانتمنى وارزقنا الستر والعافية والمعافاة الدائمة في ديننا ودنيانا واخرتنا.
اے اللّٰہ!
آپ ہی سلامتی والے ، مخلوق کو ہدایت دینے والے اور پریشانیوں اور غموں کو دور کرنے والے ہیں ،
ہر اس دل (انسان) کو اپنی طرف سے اطمینان دے دیجیے جس کو زندگی (کی مشکلات) نے پریشان کیا ہوا ہے ،
اپنی عافیت ہر مریض کو دے دیجیے ،
اپنی رحمت ان (مرحومین) پر بھی اتار دیجئے جو زمین نشین ہوگئے ،
جو بھی ہماری آرزوئیں ہیں ، آپ انہیں پورا فرما دیجیے ،
ہمیں (عیبوں پر) پردہ پوشی ، عافیت اور ہمارے دین ، ہماری دنیا اور ہماری آخرت میں ہمیشہ کی خیریت دے دیجیے ۔