Dua on Aug 27, 2024

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

أَللّٰھُمَ
لَا تَحْرِمْنَا خَیْرَكَ بِقِلَّةِ شُکْرِنَا، 
وَلَا تَخْذُلْنَا بِقِلَّةِ صَبْرِنَا، 
وَلَا تُحَاسِبْنَا بِقِلَّةِ اِسْتِغْفَارِنَا، 
وَإِنْ کَثُرَتْ ذُنُوْبُنَا فَاغْفِرْھَا، 
وَإِنْ ظَھَرَتْ عُیُوْبُنَا فَاسْتُرْھَا، 
وَإِنْ زَادَتْ ھُمُوْمُنَا فَأَزِِل٘ھَا، 
وَإِنْ ضَلَّتْ نُفُوْسُنَا فَرُدَّھَا إِلَیْكَ رَدًّا جَمِیْلًا، 
بِلُطْفِكَ وَکَرَمِكَ یَا أَرْحَمَ الْرَّاحِمِیْنَ، 
أَسْعَدَ اللّٰهُ أَوْقَاتَکُمْ بِذِکْرِهٖ وَطَاعَتِهٖ وَرَضَاهُ۔

 آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً

Urdu


اے اللٰہ !
 ہماری طرف سے شکر کی کمی کے سبب، آپ ہمیں اپنی بھلائی سے محروم نہ کیجیے، 
ہمارے صبر (برداشت)  کی کمی کے سبب ہمیں رسوا نہ کیجیے، 
ہماری طرف سے استغفار کی کمی کے باعث ہمارا محاسبہ نہ کیجیے، 
اگر ہمارے گناہ بہت زیادہ ہو جائیں تو (بھی) آپ انہیں بخش دیجیے، 
اگر ہمارے عیب ظاہر ہو جائیں تو آپ انہیں (لوگوں کی نظروں سے) چھپا لیجیے،
اگر ہماری پریشانیاں بڑھ جائیں تو آپ انہیں دور کر دیجیے، 
اور اگر ہمارے نفوس (روحیں) اصل راستہ سے بھٹک جائیں تو آپ انہیں اپنی (ھدایت کی) طرف خوبصورت انداز میں لوٹا دیجیے، 
اے ارحم الراحمین !
اپنی شفقت اور مہربانی کے سبب (ہماری مذکورہ دعا قبول کر لیجیے) 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کے اوقات کو اپنے ذکر، اپنی فرمانبرداری اور اپنی رضامندی کے ساتھ کامیاب فرمائے۔

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔