Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اللّهمّ فرّج أُموراً ضاقت بها صُدورنا،
وعجزت بها حيلتنا وقلّ بها صَبرنا،
الّلهمّ أَسعِد قلوبنا بما أنتَ أعْلَمُ بِهِ مِنّا،
اللّهمّ اجْعَل مانُريدُه في حياتِنا قريباً لِناظِرنَا سَعيداً لخواطِرنَا، اللّهمّ أسْعدنَا سعادتين:
الدّنْيا بِخيرِها والجنّةِ بِفردَوسها.
اے اللّٰہ!
ان تمام امور میں کشادگی کردیجیے کہ جن کے سبب ہمارے سینے تنگ ہوگئے ہیں ، جن کے ہوتے ہوئے ، ہماری (نجات کی) تدابیر ناکام ہو گئی ہیں اور جن کے سبب ہمارے صبر وتحمل میں کمی آگئی ہے ۔
اے اللّٰہ!
ہمارے دلوں کو ان (امور سے) سعادتمند بنا دیجیے ، جن کو آپ ہم سے زیادہ بہتر جانتے ہیں ۔
اے اللّٰہ!
جو کچھ ہم اپنی زندگی میں چاہتے ہیں ، اسے ہماری آنکھوں کے قریب اور ہمارے دلوں کے لیے سعادت کا باعث بنادیجیے ،
اے اللّٰہ!
ہمیں دو کامیابیوں سے نواز دیجیے :
(یعنی) دنیا اپنی بھلائی (نعمت) کے ساتھ اور جنت اس کے فردوس (بلندو بالا درجہ)کے ساتھ۔
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size