Dua on Mar 27, 2023

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اللهمّ 
املأ بالإيمان قلوبنا، وباليقين صدورنا، 
وبالنّور وجوهنا، وبالحكمة عقولنا،
 وبالحياء أبداننا، واجعل القرآن شعارنا، 
والسنّة طريقنا.. 
يا من يسمع دبيب النمل على الصّفا، 
ويُحصي وقع الطّير في الهواء، 
ويعلم ما في القلب والكُلَى،
 ويعطي العبد على ما نوى
اللهم
 اغفر لنا ولأهلينا اجمعين ولأصدقائنا ولكل شخص له فضل علينا وابعد عنهم كل شر يارب

        آمين يارب العالمين
 حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

Urdu

اے اللّٰہ!
ہمارے دلوں کو ایمان کے ساتھ ، ہمارے سینوں کو یقین کے ساتھ ، ہمارے چہروں کو روشنی کے ساتھ ، ہماری عقلوں کو دانائی کے ساتھ اور ہمارے جسموں کو حیاء کے ساتھ مالا مال کر دیجیے ، 
قرآن حکیم کو ہماری پہچان اور سنت (نبوی) کو ہمارا طریقہ بنا دیجیے ۔۔ 
اے وہ ذات!
جو چکنے پہاڑ پر چیونٹی کی آہٹ کو بھی سن لیتا ہے ، 
ہوا میں پرندوں کی پھڑپھڑاہٹ کو بھی شمار کرلیتا ہے ، 
جو کچھ دل اور گردے میں ہے اسے بھی جانتا ہے ، 
اور بندے کو وہ کچھ دیتا ہے جس کا وہ دل میں ارادہ کرلیتا ہے !
(ہماری مذکورہ دعا قبول کر لیجیے!) 
اے اللّٰہ!
ہمیں ، ہمارے تمام اہلِ خانہ کو ، ہمارے دوستوں کو اور ہر اس شخص کو جس کا ہم پر احسان ہے ، بخش دیجیے ، 
اے پروردگار ! ان سب کو ہر شر سے دور رکھئے۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔