Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اللهم
اجعلنا ممن لاذ بك فأجرته
وفر إليك فقبلته
وخاف منك فأمنته
وتوكل عليك فكفيته
وسألك فأعطيته.
جعلنا الله و إياكم في رضاه ننعم ،
ومن الصالحات نغنم ،
و من جميع البلايا نسلم ،
وغفر الله لنا و لكم ، و لوالدينا ووالديكم
ولجميع المسلمين
وصرف عنا و عنكم كل سوء ومكروه
اللهم
اشف مرضانا وعافي مبتلانا واصلح نياتنا
ولا تكلنا إلى أنفسنا طرفة عين .
آميــــــــــــــن يارب العالمين
حفظكم الله واحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
آپ ہمیں ان لوگوں میں شامل فرما دیجیے :
جنہوں نے آپ سے پناہ مانگی تو آپ نے انہیں پناہ دے دی ،
آپ کی طرف دوڑ پڑے تو آپ نے قبول کر لیا ،
آپ (کے عذاب) سے ڈرے تو آپ نے انہیں امن دے دیا ،
آپ پر انہوں نے اعتماد کیا تو آپ انہیں کافی ہو گئے ،
آپ سے انہوں نے مانگا تو آپ نے انہیں دے دیا ،
اللّٰہ تعالٰی ہمیں اور آپ کو اپنی ایسی رضامندی میں شامل کرے جس میں ہم انعام پائیں ،
نیکیوں سے مالامال ہوں ،
تمام مصیبتوں سے سلامتی پائیں ،
اللّٰہ تعالیٰ ہمیں ، آپ کو ، ہمارے والدین ، آپ کے والدین اور تمام مسلمانوں کو بخش دے ،
ہم سے اور آپ سے ہر برائی اور ناپسند عمل کو ہٹا دے ،
اے اللّٰہ!
ہمارے بیماروں کو شفا دے دیجیے ،
ہمارے آزمائش میں مبتلا احباب کو عافیت دے دیجیے ،
ہماری نیتوں کو درست کر دیجیے ،
اور ہمیں پل جھپکنے کے برابر بھی اپنے نفسوں کے سپرد نہ کیجیے ،
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ سب احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size