Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اللهم
إننا نحب رسولنا محمد صلى الله عليه وسلم ونحن لم نره
اللهم
أعنا على تطبيق سنته، وأوردنا حوضه،
و ارزقنا شفاعته، واجمعنا به في دار كرامتك
اللهم
اجزه عنا خير ماجزيت نبيا عن أمته
اللهم
صل وسلم على نبينا محمد صلى الله عليه وسلم ما تعاقب الليل والنهار وآله وصحبه وسلم
آمين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
بیشک ہم اپنے رسول حضرت محمد ﷺ سے محبت کرتے ہیں حالانکہ ہم نے آپ کو دیکھا نہیں ۔
اے اللّٰہ!
آپ (ﷺ) کی سنت (نظام حیات) قائم کرنے پر ہماری مدد فرمائیے اور ہمیں آپ کے حوض (کوثر) پر لے آئیے ،
ہمیں آپ کی شفاعت نصیب فرمائیے اور ہمیں آپ کے ساتھ اپنے عزت کے گھر (جنت) میں یکجا کر دیجیے ،
اے اللّٰہ!
ہماری طرف سے آپ ﷺ کو اس سے بہتر جزا عطا فرمائیے جو آپ نے کسی بھی نبی کو ان کی امت کی طرف سے عطا کی ہو۔
اے اللّٰہ!
جب تک رات دن ایک دوسرے کے بعد آتے رہیں (یعنی جب تک دنیا قائم ہے) ہمارے نبی حضرت محمد ﷺ پر ، آپ کی آل پر اور آپ کے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین پر رحمتیں نازل فرمائیے ، سلامتی دیجئیے اور سلام پہنچائیے ۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size