Dua on Jan 27, 2022

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اللهم 
ادم سترك علينا في كل حين واهدنا واهد أبنائنا وارزقنا من كرمك ما تختاره لنا وارضنا به وأسعدنا بقليلك وإجعلنا ممن يتصدقون بكثيرك 
اللهم 
لاتحكم فينا من لايخافك ولايخشاك 
اللهم 
تول أمر قلوبنا واغننا بك عمن سواك. 
آمين ياربالعالمين 
 

Urdu

اے اللّٰہ!
ہر وقت ، ہم پر ہمیشہ کے لیے (ہمارے عیوب پر) اپنی پردہ پوشی  قائم رکھئیے ، 
ہمیں (اپنے راستے کی) ہدایت پر قائم رکھئے اور ہماری اولادوں کو (بھی) سیدھے راستے پر گامزن کر دیجئے ، 
ہمیں اپنی مہربانی سے وہ سب کچھ عطا کیجئے جسے آپ نے ہمارے لئے پسند کیا ہے اور اس پر ہمیں راضی (مطمئن) کردیجیے ، ہمیں آپ اپنے (عطا کردہ) کم وسائل سے (ہی) سعادت مند بنادیجیے ، 
اور ہمیں ان لوگوں میں شامل کر دیجیے جو (آپ کی رضا کی خاطر) آپ کے (عطا کردہ) کثیر مال سے صدقہ وخیرات کرتے ہیں۔ 
اے اللّٰہ!
ہم پر ایسے لوگوں کو فیصلہ کرنے والا نہ بنائیے ، جو نہ آپ سے ڈریں اور نہ آپ کی عظمت اور جلال محسوس کریں۔
اے اللّٰہ!
آپ ہمارے دلوں کے معاملے کے نگران بن جائیے ، 
اور آپ ہمیں اپنی طرف سے ، اپنے علاوہ تمام سے بے نیاز کر دیجیے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!