Dua on Aug 26, 2023

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اللهم
انا نعوذ بك من بدن لا ينتصب بين يديك
ومن قلب لا يشتاق إليك 
ومن عين لا تبكي لأجلك 
اللهم
إذا قرت أعين أهل الدنيا من دنياهم
فأقر أعيننا بك
وأقر أعيننا بلذائذ أنسك والشوق إلى لقائك

            آمين يارب العالمين
 حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

Urdu

اے اللّٰہ !
بیشک ہم آپ کی پناہ میں آتے ہیں : 
ایسے بدن سے ، جو آپ کے حضور (آپ کی بندگی کے لیے) کھڑا نہ ہو ، 
ایسے دل سے ، جو آپ کی طرف اشتیاق نہ رکھے ، 
اور ایسی آنکھ سے ، جو آپ (کے سامنے جوابدہ ہونے کے احساس) کی وجہ سے نہ روئے ، 

اے اللّٰہ!
جب دنیا  پرست ، اپنی دنیا سے اپنی آنکھوں کی ٹھنڈک پائیں (یعنی مال ودولت اور اقتدار واختیار کو اپنا نصب العین بنالیں) تو آپ ہماری آنکھوں کو اپنے (اپنی ذات کی محبت) کے ساتھ ٹھنڈک دے دیجیے اور ہماری آنکھوں کو اپنے انس کی لذتوں اور اپنی ملاقات کے شوق کے ساتھ ٹھنڈک (قرار) دیجیے۔

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔