Dua on May 26, 2024

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اللهم
 أنت العظيم الذي عَزَّ شأنك 
وأنت الغني الذي فاض على العباد جودك وكرمك 
وأنت النور الذي أضاء الكون بنور وجهك وعظمتك 
‏اللهم
 افتح لنا مغاليق الأبواب وهيّئ لنا خير الأسباب 
واجعلنا من أهل الخير و التقوى 
وارزقنا ووالدينا ووالد والدينا وأهلينا 
وأمة محمد صلى الله عليه وسلم أجمعين
 الفردوس الأعـلى من الجنة .

    آمـــــــــين يارب العالمين
 حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة 

Urdu

اے اللّٰہ!
 آپ ہی عظمت والے ہیں جن کی شان غالب ہوئی، 
آپ ہی غنی (مال ودولت کے اصل مالک) ہیں جن کی اپنی سخاوت اور اپنے کرم کا فیضان بندوں پر کثرت سے ہوا، 
آپ ہی کی ذات وہ روشن ہستی ہے جس نے کائنات کو اپنے چہرے (تجلی) کی روشنی سے اور اپنی عظمت سے روشن کیا، 
اے اللّٰہ !
آپ ہمارے لیے (ترقی کے لیے بند) دروازوں کے تالے کھول دیجیے، 
ہمارے لیے (زندگی گذارنے کے) بہترین اسباب مہیا کر دیجیے، 
ہمیں اھلِ خیر وتقویٰ میں شامل کر دیجیے، 
ہمیں، ہمارے والدین کو ، والدین کے والدین کو ، ہمارے اہلِ خانہ کو اور حضرت محمد ﷺ کی امت کو جنت کا بلند تر مقام (فردوس) دے دیجیے۔ 
 
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔