Dua on Apr 26, 2022

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اللهم
 يادائم الفضل على البرية
و ياباسط اليدين بالعطية 
اللهمّ 
 اغفر لنا ولوالدينا وجميع المسلمين والمسلمات 
في هذا اليوم من  كل ذنب وزلة وخطية 
اللهمَّ  
اصرف عنا كل اذية 
وادفع عنا كل بلية
وامح عنا كل سيئة وخطية
واجعل لنا كل دعوة مستجابة وكل حاجة مقضية .
واجعلنا من المرضيين والمعتوقين من النار. 

آميــــــــــــــن يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة 

Urdu

اے اللّٰہ!
اے اپنی مخلوق پر ہمیشہ فضل کرنے والے اور نوازش کے ساتھ کھلے ہاتھوں والے ! 
اے اللّٰہ!
اس دن میں ، ہمیں ، ہمارے والدین اور تمام مسلمان مردوں اور عورتوں کو (ان کے) ہر گناہ ، ہر غلطی اور ہر لغزش پر بخش دیجیے ، 
اے اللّٰہ!
ہم سے ہر اذیت کو پھیر دیجئے ، 
ہر آزمائش کو دور ہٹا دیجیے ، 
ہر برائی اور گناہ کو مٹا دیجئے ، 
ہمارے لیے ہر دعا کو قابل قبول اور ہر ضرورت کو پورا ہونے والا ، بنا دیجیے ، 
ہمیں اپنے پسندیدہ بندوں اور جہنم کی آگ سے آزاد کردہ لوگوں میں شامل فرما دیجیے۔

اے اقوامِ عالم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔