Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
اللهم إن أيام رمضان تمضي سريعة فاجعل لنا ولوالدينا ولجميع المسلمين والمسلمات في هذا الشهر نصيبًا من الرحمه والمغفرة والعتق من النار
واجعلنا ممن تفائل بخيرك فأكرمته واجعل كل مادعيناه لك سراً وجهراً تكتبه لنا واقعاً يفرح به قلوبنا واكفنا شر أنفسنا و شر خلقك وارزقنا و والدينا وجميع المسلمين والمسلمات الأحياء والأموات الجنه.
اے اللّٰہ ! بلا شبہ رمضان المبارک کے دن تیزی سے گذر رہے ہیں ،
پس آپ اس مہینے میں ہمارے لیے ، ہمارے والدین کے لئے اور تمام مسلمان مردوں اور مسلمان خواتین کے لیے ، اپنی رحمت ، مغفرت اور جہنم کی آگ سے نجات کا حصہ مقرر فرما دیجیے ،
ہمیں ان لوگوں میں شامل فرما دیجیے جنہوں نے آپ کی طرف سے دی گئی بھلائی سے نیک شگون لیا تو آپ نے ان کی عزت افزائی کی ،
آپ ان تمام پوشیدہ یا علانیہ دعاؤں کا جو ہماری طرف سے آپ سے مانگی گئیں ، پورا ہونا ہمارے حق میں اس طرح لکھ دیجیے کہ اس سے ہمارے دل خوش ہو جائیں ،
آپ ، ہمیں ہمارے نفوس کے شر اور اپنی مخلوق کے شر سے کافی ہو جائیے ( بچا لیجئے ) ،
ہمیں ، ہمارے والدین اور تمام زندہ و فوت شدہ مسلمان مردوں اور عورتوں کو جنت عطا فرما دیجیے ۔