Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
مِنْ أَعْظَمِ مَطَالِبِ الْدُّنْیَا : کِفَایَةُ الْھَمِّ وَمِنْ أَعْظَمِ مَطَالِبِ الْآخِرَةِ : غُفْرَانُ الْذَّنْبِ وَھُمَا مَضْمُوْ نَانِ بِالَّصَّلّاةِ عَلیٰ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ ﷺ
اَللّٰهُمَّ
صَلِّ صَلَاةً کَامِلَةً وَسَلِّمْ سَلَامًا تَامًّا عَلیٰ نَبِیٍّ تَنْحَلُّ بِهِ الْعُقَدُ وَتَنْفَرِجُ بِهِ الْکُرَبُ وَتُقْضیٰ بِهِ الْحَوَائِجُ وَتُنَالُ بِهِ الْرَّغَائِبُ وَحُسْنُ الْخَوَاتِیْمِ وَیُسْتَسْقیٰ الْغَمَامُ بِوْجْھِهِ الْکَرِیْمِ
اَللّٰهُمَّ
اُرْزُقْنَا شَفَاعَتَهٗ وَ أَوْرِدْنَا حَوْضَهٗ وَاحَشُرَنا فِيْ زُمْرَتِهٖ
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
دنیا کے بڑے تقاضوں میں سے ایک ؛ پریشانی سے عافیت ہے
اور آخرت کے بڑے تقاضوں میں سے ایک؛ گناہوں کی بخشش ہے
اور ان دونوں (کا حصول) ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ پر درود شریف کہنے سے جُڑا ہوا ہے
اے اللّٰہ!
آپ نبی (حضرت محمد ﷺ) پر ایسی کامل رحمتیں نازل فرمائیے اور ایسی مکمل سلامتی دیجیے جس سے (گمراہیوں) کی گرہیں کھل جائیں، جس سے مصائب دور ہوجائیں، جس کے سبب حاجتیں پوری ہوجائیں، جس کے ذریعہ پسندیدہ امور اور اچھا انجام حاصل ہوجائیں اور جن کے مہربان چہرے (شخصیتﷺ) کے وسیلہ سے بادلوں سے بارش طلب کی جاتی ہے
اے اللّٰہ!
ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت عطا کیجیے، ہمیں آپ کے حوض (کوثر) پر لے آئیے اور ہمیں آپ کی جماعت میں شامل کردیجیے۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
Light or Wood
Download Full SizeDark or Black
Download Full Size