Dua on Jul 25, 2023

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اللهم
انا نسألك أن تثبت قلوبنا 
واغمرنا بنورك ولطفك أينما ولينا وجوهنا 
وأن تنجينا من وعثاء الحياة
وتظلنا بظلك يوم لاظل إلا ظلك
وتفرج عنا كربتنا وتوسع لنا في دنيانا
ولا تجعلنا نقنط من رحمتك مابقينا 

          آمين يارب العالمين
 حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

Urdu

اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ
آپ (اپنے دین کی تعلیمات پر) ہمارے دلوں کو مضبوط کر دیجیے ، 
 جس جانب بھی ہم متوجہ ہوں ، ہمیں آپ اپنے نور اور مہربانی سے ڈھانپ لیجیے ،
آپ ہمیں زندگی کی مشکلات سے نجات دیجیے ، 
آپ ہمیں (روز محشر) اپنے سایہ میں کر لیجیے جس دن آپ کے (عرش کے) سایہ کے سوا کوئی سایہ نہ ہوگا ، 
ہم سے ہماری مصیبت دور کر دیجیے ، 
ہماری دنیا (کے تمام مفید معاملات میں) ہمیں وسعت دیجیے ، 
 اور جب تک ہم باقی (زندہ) ہیں ، ہمیں آپ اپنی رحمت سے مایوس نہ ہونے دیجئے ۔

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
 ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔