Dua on Jun 25, 2023

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

يارب
اسعد هذه الوجوه الطيبه واجعلني واياهم ممن عفوت عنهم..
اللهم
 إنّا نسألك يوما يتجلى فيه لطفك ، 
ويتسع فيه رزقك ، وتمتد فيه عافيتك ،
 ونستفتح فيه برحمتك. 
اللهم
 انظر الينا بعين الرضى ، 
والعفو عما مضى ،
 والتوفيق فيما بقى ، 
وبارك لنا في اعمارنا 
يالله ياأرحم الراحمين 

        آمين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

Urdu

اے میرے پروردگار !
اِن پاکیزہ چہروں (میرے احباب) کو کامیاب کر دیجیے ، 
مجھے اور انہیں ان لوگوں میں شامل کر دیجیے جن سے آپ نے درگذر کیا ، 
اے اللّٰہ !
بیشک ہم آپ سے اس دن کی درخواست کرتے ہیں کہ : 
جس میں آپ کی مہربانی جلوہ گر ہو ، 
جس میں آپ کا دیا ہوا رزق وسیع ہو ، 
جس میں آپ کی عافیت پھیلی ہو ، 
جس میں ہم آپ کی رحمت کا دروازہ کھلا پائیں ، 
اے اللّٰہ!
(اپنی) رضامندی کی آنکھ کے ساتھ ، 
گزری ہوئی (کوتاہیوں) سے درگزر کے ساتھ ،
 اور جو (عمر) باقی ہے ، اس میں (اچھائی کی) توفیق کے ساتھ ، ہماری طرف نظر فرمائیے ،  
اور ہمارے حق میں (زندگی کی) عمروں میں برکت دے دیجیے۔ 
 اے اللّٰہ!
اے ارحم الراحمین ! (ہم سب پر رحم فرما دیجیے) 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔