Dua on Jan 25, 2026

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

 اَلْلًّهُمَّ 
 اَدْخِلْنَا رِیَاضَ الْتَّفْوِیْضِ وَ جَنَّاتِ الْتَّسْلِیْمِ وَ نَعِّمْنَا بِھَا وَ فِیْھَا، 
 اَلْلًّهُمَّ 
 أَشْرِقْ عَلَیْنَا مِنْ أَنْوَارِ الْاِسْتِسْلَامِ إِلَیْكَ وَ الْإِقْبَالِ عَلَیْكَ مَا تَبْتَھِجُ بِهٖ أَسْرَارُنَا وَ تَتَکَمَّلُ بِهٖ أَنْوَارُنَا، 
 وَ ارْزُقْنَا خَشْیَتَكَ فِیْ الْسِّرِّ وَ الْعَلَنِ. 
  
 آمِيْن يَا رَبَّ العَالَمِيْنَ 
 حَفِظَكُمُ الْلّٰهُ وَ أَحْيَاكُمْ حَيَاةً طَيِّبَةً 


Urdu

 اے اللہ! 
 ہمیں تفویض (معاملات کو اللہ کے سپرد کرنے) کے باغات اور تسلیم (و رضا) کی جنتوں میں داخل کردیجیۓ اور ہمیں ان کے ذریعے بھی اور انہی کے اندر بھی  نعمتوں سے سرفراز کیجئے۔ 
 
 اے اللہ! 
 ہم پر آپ اپنی طرف کامل سپردگی اور اپنی جانب پورے متوجہ ہونے کے انوارات میں سے ایسی روشنی نازل کردیجیۓ , جس سے ہمارے باطن شادمان ہو جائیں  اور ہمارے (ظاہر و باطن کے) انوار مکمل ہو جائیں۔ 
 اور ہمیں تنہائی میں اور علانیہ طور پر بھی اپنا خوف اور تقویٰ نصیب کردیجیۓ۔  
 آمین 
 اے اقوامِ عالَم کے مالک! 
 ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
 اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔