Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.
في هذه الساعات المباركات من يوم الجمعة..
اسأل الله رب الفلق أن يحميكم من شر ماخلق
ويزيح عنكم الهم والقلق ويعطيكم من خير مارزق
جعلكم الله من المطمئنة قلوبهم والمنشرحة صدورهم والمضاءة دروبهم والمجابة دعواتهم ورزقكم ربي طول العمر على طاعه الله وصلاح العمل وطيب المقام وحسن الختام وجعلكم من احباب سيد الأنام وادخلكم ووالديكم جنة الفردوس بسلام وجميع المسلمين والمسلمات
جمعۃ المبارک کے ان بابرکت اوقات میں ،
اللّٰہ تعالیٰ سے میں سوال کرتا ہوں جو صبح نمودار ہونے کا رب ہے کہ :
وہ تمام مخلوقات کے شر سے آپ کو بچائے ،
آپ سے غم اور افسوس کو دور کرے ،
اور آپ کو بہترین رزق دے۔
اللّٰہ تعالیٰ آپ کو ان لوگوں میں شامل فرمائے :
جن کے دل (ایمان پر) مطمئن ہوں ،
جن کے سینے (قبول حق) کے لیے کھلے ہوں ،
جن کے راستے روشن ہوں (ان میں کوئی کجی نہ ہو) ،
جن کی دعائیں قبول ہوتی ہوں ،
میرا رب آپ کو اپنی فرمانبرداری پر لمبی زندگی ، عمل کی بہتری ، عمدہ مقام اور اچھا انجام دے ،
آپ کو ساری مخلوق کے سردار (حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ) سے محبت کرنے والوں میں شامل کرے ،
آپ اور آپ کے والدین کو ، تمام مسلمان مردوں اور عورتوں کو سلامتی کے ساتھ جنت الفردوس میں داخل کرے۔