Dua on Sep 24, 2026

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

 اَللّٰهُمَّ 
 إِنَّا نَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّ أَسْمَاعِنَا وَ أَبْصَارِنَا وَ أَلْسِنَتِنَا وَ قُلُوْبِنَا، 
 اَلْْلّٰهُمَّ 
 أَدِمْ عَلَیْنَا نِعْمَةَ الْعَافِیَةِ وَ الْصِّحَّةِ، 
 وَ اجْعَلْھَا یَا رَبَّنَا عَوْنَا لَّنَا عَلیٰ طَاعَتِكَ وَ ذِکْرِكَ وَ شُکْرِكَ وَ حُسْنِ عِبَادَتِكَ، 
 یَا أَرْحَمَ الْرَّاحِمِیْنَ 
 اَلْْلّٰهُمَّ 
 اِحْفَظْ بِلَادَنَا وَ بِلَادَ الْمُسْلِمِیْنَ، 
 وَ اْحْفَظْنَا وَ الْمُسْلِمِیْن أَجْعِیْنَ. 
 
 آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِیْنَ  

Urdu

  اے اللّٰہ! 
 بیشک ہم اپنی سماعتوں کے شر (برا سننے) سے، اپنی آنکھوں کے شر (غلط دیکھنے) سے، ہماری زبانوں کے شر (برا بولنے) سے اور اپنے دلوں کے شر (غلط فیصلوں) سے، آپ کی پناہ میں آتے ہیں، 
 اے اللّٰہ! 
 ہم پر عافیت اور صحت کی نعمت ہمیشہ قائم رکھیے، 
 اے ہمارے پروردگار ! ان (عافیت و صحت کی نعمتوں) کو، اپنی فرمانبرداری پر، اپنے ذکر پر، اپنے شکر پر اور  اپنی اچھی عبادت پر ہمارے لیے معاون بنا دیجیے، 
 اے سب رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والے ! 
 (ہم پر رحم فرمائیے) 
 اے اللّٰہ! 
 ہمارے شہروں اور مسلم ممالک کی حفاظت فرما لیجیے! 
​ہماری اور تمام مسلمانوں کی حفاظت کیجیے۔ 
 
 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
 ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!