Dua on Sep 24, 2021

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اللهم 
أنعم علينا بعفوك وعافيتك، 
اللهمّ 
ليس لنا من الأمر إلا ماقضيت ولا من الخير إلا ما أعطيت،  فاجعل لنا في كل لحظة حظا من عبادتك ونصيباً من شكرك. 
اللهمّ 
إنك ترى ما لا نرى وتعلم ما لا نعلم فاكفنا شر مافي الغيب واحفظنا بحفظك ويسر أمورنا، وارزقنا وأنت خير الرازقين.

 آمين يارب العالمين 

Urdu

اے اللّٰہ
ہم پر اپنی معافی اور اپنی عافیت کا انعام فرما دیجیے ، 
اے اللّٰہ
اس کے علاوہ جو آپ فیصلہ کردیں ، ہمارا کوئی اختیار نہیں  ،  اور اس کے علاوہ جو آپ عطا کردیں ، کوئی بھلائی ہے ہی نہیں ، 
پس ہمارے لئے آپ ، ہر لمحہ اپنی عبادت میں سے کچھ حصہ اور اپنی نعمتوں کا شکر (قدر دانی) مقرر فرما دیجیے ، 
اے اللّٰہ
بیشک آپ اسے دیکھتے ہیں جسے ہم نہیں دیکھتے اور اسے جانتے ہیں جسے ہم نہیں جانتے ،
پس آپ ہمیں ، ان تمام چیزوں کے شر سے کافی ہو جائیے جو (ہم سے) پوشیدہ ہیں اور اپنے حفاظت (کے نظام)  سے ہماری حفاظت کیجئے ، 
ہمارے کام آسان فرما دیجیے ، 
ہمیں رزق (وسائل زندگی) عطا کیجیے کہ آپ ہی سب سے بہتر رزق دینے والے ہیں ۔ 

اے اقوام عالم کے پروردگار ! ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے!