Dua on Jul 24, 2024

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ
بِجَمِیْعِ مَحَامِدِهٖ کُلِّھَا مَا عَلِمْتُ مِنْھَا وَ مَالَمْ أَعْلَمْ، 
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ
عَلٰی جَمِیْعِ نِعَمِهٖ کُلِّھَا مَا عَلِمْتُ مِنْھَا وَ مَالَمْ أَعْلَمْ، 
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ
عَدَدَ خَلْقِهٖ کُلِّھِمْ مَا عَلِمْتُ مِنْھَا وَ مَالَمْ أَعْلَمْ، 
اَلْلَّهُمَّ 
اِجْعَلْنَا مِمَّنْ تَوَکَّلَ عَلَیْكَ فَکَفَیْتَهٗ وَاسْتَھْدَاكَ فَھَدَیْتَهٗ وَاسْتَغْفَرَكَ فَغَفَرْتَ لَهٗ وَاسْتَنْصَرَكَ فَنَصَرْتَهُ وَدَعَاكَ فَأَجَبْتَهٗ۔

 آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ 
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً   

Urdu

تمام تعریفیں اللّٰہ کے لیے ہیں اس کے تمام قابل تعریف کلمات کے ساتھ،  ان میں سے جن کا مجھے علم ہے اور جن کا مجھے علم نہیں ،
تمام تعریفیں اللّٰہ کے لیے ہیں اس کی تمام نعمتوں پر، ان میں سے جن کے بارے میں میں جانتا ہوں اور جن کو میں نہیں جانتا ،
تمام تعریفیں اللّٰہ کے لیے ہیں اس کی تمام مخلوقات کی تعداد کے مطابق، ان میں سے جن کا مجھے علم ہے اور جن کا مجھے علم نہیں ۔ 
 اے اللّٰہ !
آپ ہمیں ان لوگوں میں شامل کر دیجیے :  جنہوں نے آپ پر اعتماد کیا تو آپ انہیں کافی ہو گئے، 
انہوں نے آپ سے ہدایت طلب کی تو آپ نے انہیں ہدایت دے دی، 
انہوں نے آپ سے گناہوں کی معافی مانگی تو آپ نے انہیں معاف کر دیا، 
انہوں نے آپ سے (اپنے اوپر ظلم کرنے والوں) پر مدد مانگی تو آپ نے ان کی مدد کی، 
اور انہوں نے آپ سے دعا کی تو آپ نے اسے قبول کر لیا۔

 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔