Dua on May 24, 2022

Daily Dua by Hazrat-e-Aqdas Molana Abdul Khaliq Azad R.A.

Arabic

اللهمَّ 
إنا نعوذ بك من الفشل وقلة التوفيق 
ومن ذنوب تجلب الفقر وتسبب الضيق 
و نعوذ بك من البعد عنك وإهمال طاعتك ،

اللهمَّ 
إنا نسألك أن تكتبنا من أهل جنتك 
وأن تعتقنا من النار ،

اللهمَّ 
استودعناك أهلنا ومن نحب 
فاحفظهم لنا يارب العالمين. 

آميــــــــــــــن يارب العالمين 
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة 

Urdu

اے اللّٰہ!
بیشک ہم ناکامی سے ،  (اعمال خیر کی)  توفیق میں کمی سے ، اور غربت کے باعث بننے والے اور تنگی (پریشانی) کے سبب بننے والے گناہوں سے آپ کی پناہ میں آتے ہیں ، 
ہم آپ سے دوری اور آپ کی فرمانبرداری میں لاپرواہی سے آپ کی پناہ میں آتے ہیں ، 

اے اللّٰہ! 
بیشک ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ ہمارا نام اپنی جنت والوں میں لکھ (طے کر) دیجیے اور یہ کہ آپ ہمیں جہنم کی آگ سے آزاد کر دیجیے ، 

اے اللّٰہ!
ہم نے اپنے اہل خانہ اور جن سے ہم محبت کرتے ہیں (ان سب کے معاملات) آپ کو امانتاً سپرد کردیے ہیں 
پس اے پروردگار ! 
آپ ان کی حفاظت (کا بندوست) کردیجئے! 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔